اہم سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے میں کہ شئیرز رجسٹرار آفس میں کام کرنا کیسا جس کے کلائینٹس میں بعض کلائینٹس انشورنس کمپنیاں ہیں۔ (ظفر، کراچی)الجواب بعون الملك الوهاب جائز نہیں ہے ۔کیونکہ سودی کمپنیاں کے ساتھ لین دین حرام ہے ۔ صحیح مسلم میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے سود کھانے والے ،سود کھلانے والے ،سودی کاروائی لکھنے والے اور سود کے گواہوں پر لعنت فرمائی ہے اور ارشاد فرمایا کہ یہ سب کے سب برابرہیں ۔(صحیح مسلم ،کتاب ا...