کیا جیم سٹون پہننا جائز ہے
مجھے gemstones (نگ)کے بارے میں جاننا ہے ،کیا کوئی بھی gemstones (نگ)پہنا جاسکتا ہے ،قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب چاہیے الجواب بعون الملك الوهاب شرعا چاندی کی ساڑھے چار ماشہ سےکم وزن کی ایک انگوٹھی جس میں ایک gemstone (نگ)ہوخواہ وہ کسی قسم ہو پہننا جائز ہے ،اگر چہ حاجت کے بغیر اس کا ترک افضل ہے۔ اور مہر کی غرض سےصرف جائز ہی نہیں بلکہ سنت ہے ،ہاں تکبر یا زنانہ پن کا زیوریا اور کسی بری نیت ہو توجائز نہیں ہے۔ حضرت انس رض...