کن رشتہ داروں کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے؟
السلام علیکم مفتی صاحب! کیا فرماتے ہیں علماء دین متین کہ زکوٰۃ رشتہ داروں میں کن کو دی جا سکتی ہے؟کیا بیوہ عورت کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے جس کا کوئی وارث نہیں اس کے یتیم بچے بھی ہیں۔ الجواب بعون الملك الوهاب رشتہ داروں میں سے کوئی حاجت مند اور شرعی فقیر ہے تو اس کو زکوٰۃ دینا افضل ہے مگر ان کو دینے کی چند شرائط ہیں: (۱)سید ہاشمی نہ ہو(۲)والدین(۳)یا اپنی اولاد میں سے نہ ہوں(۴)میاں بیوی نہ ہوں(۵)ایسا نا بالغ نہ ہو جس کا والد غنی ہو۔ ان کے علاوہ:...