پسندیدہ فتوی  

مالِ تجارت کی زکوۃ کا کیا طریقہ ہے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ !  میری ایک پرچون کی دکان ہے یا کسی بھی اور چیز کی دکان ہے یا کاروبار ہے  اور اس میں ہزاروں روپوں کا مال رکھا ہوا ہے۔ مجھے پوچھنا یہ ہے کہ اس رکھے مال پر زکوٰۃ ہو گی یا جو منافع ہو گا اس پر؟ الجواب بعون الملك الوهاب اگر مال تجارت نصاب کی مقدار کو پہنچ جاتا  ہے اور سال گزر چکا ہے تو صرف نفع پر نہیں بلکہ تمام مالِ تجارت پر زکوۃ واجب ہے۔ امام اہلسنت مجدد دین وملت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:"تجارت ...

پرائز بانڈز کی زکوٰۃ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ مفتیان صاحبان! میرا سوال یہ ہے کہ پرائز بانڈز  کی زکوٰۃ کا کیا طریقہ کار ہے؟  الجواب بعون الملك الوهاب جس طرح روپوں کی زکوٰۃ ادا کی جاتی ہے اسی طرح پرائز بانڈز کی زکوٰۃ ادا کی جائےگی کہ اگر  پرائز بونڈ نصاب کی مقدار کو پہنچتے ہیں اور سال بھی گزر چکا ہےتو کل رقم کا اڑھائی فیصد زکوۃ  ہے۔...

گِروی رکھی ہوئی چیز پر زکوٰۃ نہیں

السلام علیکم  مفتی صاحب! میں نے تقریباً 11 تولے سونا گروی رکھا ہے تو کیا اس پر زکوۃ واجب ہے؟  الجواب بعون الملك الوهاب جو مال گروی(رہن) رکھا گیا ہو اس پر زکوۃ واجب نہیں ہے۔ صدرا لشریعہ حضرت مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:"شی مرہون(یعنی گروی)کی زکوٰۃ نہ مرتہن (گروی رکھنے والا)پر ہے نہ راہن(گروی رکھوانے والا) پر، مرتہن تو مالک ہی نہیں اور راہن کی ملک تام نہیں کہ اس کے قبضے میں نہیں اور بعد رہن کے چھرانے کے بھی ان برسوں کی زکوٰ...

موبائل میں موجود قرآن کو چھونا

ٹچ موبائل  پر تلاوت قرآن کے وقت بغیر وضو اسکرین کو ٹچ کرنا کیسا ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب موبائل میں موجود قرآن پاک کو بغیر وضو  پڑھنا  اور چھونا، ہاتھ لگانا جائز ہے۔  اور یہ اس طرح ہے کہ ایک کاغذ پر قرآن لکھا ہو اور  وہ کسی شیشے کے نیچے رکھا ہو، تو اس صورت میں شیشے کو ہاتھ لگانا جائز ہے، بلا شبہ  موبائل کی اسکرین  بھی شیشے کی طرح ہے۔ فتاوی عالمگیری میں ہے: حُرْمَةُ مَسِّ الْمُصْحَفِ لَا يَجُوزُ لَهُمَا وَلِ...

کسی کے استقبال کیلئے کھڑا ہونا جائزہے؟

ایک آفیسر کا اپنے سب آرڈینیٹر سے ڈیمانڈ کرنا کہ اس کے آنے پر اس کے لئے نہیں بلکہ اس کی پوسٹ کے احترام میں کھڑا ہوا کریں اور کھڑے نہ ہونے پر ناراض ہونا کیسا ہے۔ الجواب بعون الملك الوهاب امام ابن حجر عسقلانی نے فتح الباری شرح صحیح بخاری میں فرمایا: كسی کیلئے قیام( کھڑا ہونا)چار طرح کا ہوتا ہے: الأول محظور وهو أن يقع لمن يريد أن يقام إليه تكبرا وتعاظما على القائمين إليه والثاني مكروه وهو أن يقع لمن لا يتكبر ولا يتعاظم على القائمين ولكن يخشى أن يدخل...

اللہ تعالی کے متعلق اوپر والا کہنا؟

بعض لوگ اللہ کے متعلق اوپر والا کہتے ہےتو كیا ایسا کہنا  جائز ہے، جیسا یہ تحریک انصاف کی پارٹی نے نعرہ بنایا کہ  اوپر اللہ نیچے بَلا۔ الجواب بعون الملك الوهاب اللہ تعالی کے لئے ایسے الفاظ کا استعمال جس میں اللہ کے لئے کسی جہت یا مکان میں ہونے کا معنی پایا جائے شرعا کفر ہے۔ اس لئے کہ ان الفاظ میں اللہ تعالی کے لئے جگہ کا تعین کرنا لازم آتا ہے اور اللہ تعالی مکان اور جہت سے پاک ہے۔  مذکورہ الفاظ سے بلندی اور برتری کے معنی  مراد...

خطبہ جمعہ کے وقت عصا پکڑنا؟

کیافرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں عصا یعنی لاٹھی خطبہ کے دوران اٹھاناکیایہ سنت ہے یانہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب عصالے کرخطبہ پڑھنے کے بارے میں بعض فقہاء نے سنت لکھاہے اوربعض نے مکروہ۔ لہذا اسی اختلاف کی بنیاد پر جمہور علماء اسے ترک کرتے ہیں کیونکہ اختلاف فقہاء سے بچناہی اولی ہے۔ اورجن احادیث میں رسول اللہ  r کے خطبہ کے وقت کمان یاعصاتھامنے کاذکرہے تووہ کسی عذرکی وجہ سے ہے یا بیان جوازکے لئے ہے۔ امام اہلسنت امام احمدرضاخان علیہ...

شوہر بیوی کا دودھ پی لے تو نكاح كا حکم؟

اگر شوہر غلطی سے یا جان بوجھ کر اپنی بیوی کا دودھ پی لے تو اس کے لئے شرعی حکم کیا ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب بیوی کا دودھ قصداً پینامنع ہے اگر غلطی سے دودھ منہ میں چلا جائے تو پھینک دے لیکن بیوی اپنے شوہرپرحرام نہیں ہوگی اورنہ نکاح میں کوئی خلل آتاہے۔ فتاویٰ فیض الرسول میں ہے:" مرداپنی بیوی کا دودھ پی جائے تواس کی بیوی اس پرحرام نہیں ہوتی اورنہ نکاح میں کوئی خلل آتاہے"۔ [فتاویٰ فیض الرسول، جلد:3، صفحہ:150, شبیربرادرز، لاہور] ۔ واللہ تعالی اعل...

عورت فوت ہوئی شوہر اس کا چہرا دیکھ سکتا ہے؟

كيا فرماتے ہیں علماء کہ آج کل عوام میں مشہور ہے کہ اگر عورت فوت ہو تواس کا شوہر نہ اسے دیکھے نہ کندھا دے نہ قبر میں اتارے وغیرہ تو کیا یہ  درست ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب صدر الشریعہ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ نے فرمایا: عورت مر جائے تو شوہر نہ اُسے نہلا سکتا ہے نہ چھو سکتا ہے اور دیکھنے کی ممانعت نہیں۔     عوام میں جو یہ مشہور ہے کہ شوہر عورت کے جنازہ کو نہ کندھا دے سکتا ہے نہ قبر میں اتار سکتا ہے نہ مونھ دیکھ سکتا ہے...

بارہ ربیع الاول رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات یا ولادت؟

باره ربيع الاول رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی وفات یا  ولادت ہے؟   الجواب بعون الملك الوهاب حضور پُر نورامام الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت مفتی بہ قول کے مطابق12ربیع الاول ہے۔ امام اہلسنت امام احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن اس سوال کے جواب میں فرماتے ہیں:" سائل نے یہاں تاریخ سے سوال نہ کیا اس میں اقوال مختلف ہیں ۔دو ،آٹھ ،دس ،بارہ ،سترہ ،اٹھارہ، بائیس ،سات قول ہیں مگر اشہر و اکثر ماخوذ ومعتبر بارھویں ہے مکہ...