حسن چلپی
حسن چلپی بن شمس الدین محمد شاہ بن مؤلف فصول البدائع محمد بن حمزہ الفناری: ۸۴۰ھ میں روم کے شہروں میں پیدا ہوئے اور اسی جگہ نشو و نماپایا۔ علم ملّا فخر الدین اور ملا طوسی اور ملّا خسرو سے حاصل کیا اور صحیح بکاری کو بعض تلامذہ ابن حجر عسقلانی سے پڑھا یہاں تک ہ عالم فاضل محقق مدقق ہوئے اور فقہ وحدیث و تفسیر قرآن ونحو علم معانی و بیان اور معقولات وغیرہ میں سر آمد علائے زمانہ ہوئ...