ضیائی دارلافتاء  

رشوت خور کی امامت کا حکم؟

السلام علیکم، ایک مسئلہ مجھے جلدی بھیج دیجئے۔ رشوت دینے والا اور رشوت لینے والا دونوں جہنمی ہیں۔ کس سے ثابت ہے اور اگر ایسا بندہ امامت کرے تو اس کی امامت کا کیا حکم ہے؟ (عبد الباسط حاجی عبد اللہ) الجواب بعون الملك الوهاب اس طرح کے سوال کے جواب میں شیخ الاسلام والمسلمین امام اہل سنت امام احمد رضا خاں علیہ الرحمہ تحریر فرماتےہیں:" رشوت خور  فاسق ہے  اور فاسق کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے(اور لوٹانا واجب ہے)"۔ حوالہ: فتاوى رضویہ، جلد 6، ...

نابالغ بچہ کا صف میں کھڑا ہونا کیسا؟

جماعت کے دوران نابالغ کو صف سےنکال کر اس کی جگہ کھڑا ہونا کیسا ھے۔ (نصیر احمد، سیالکوٹ)الجواب بعون الملك الوهاب نا بالغ سمجھدار  کہ جو نماز  پڑھنا جانتا ہے اسے صف سے نکالنا منع ہے اور  وہ صف  میں کھڑا ہوسکتا ہے۔ ہاں ایسا نابالغ بچہ جو نماز پڑھنا نہیں جانتا تو اسے صف میں نہیں کھڑا ہونا چاہیے اور الگ  یا پیچھے کر دیا جائے۔ حوالہ: فتاوى رضویہ، جلد7، صفحہ 51، رضا فاؤنڈیشن لاہور۔...

بد مذہب کے پیچھے نماز کا حکم

السلام علیکم! حضرت میرے والدین نے ۳ دفعہ عمرہ اور ایک بار حج ادا کیا ہے اور انہوں نے ساری نمازیں وہاں کے امام کے پیچھے ادا کی ہیں کیوں کہ ہم الحمد للہ سنی صحیح العقیدہ ہیں تو کیا ان کی نمازیں ہوگئیں یا دہرانی پڑیں گی۔ براہِ کرم راہنمائی فرمائیں۔ (جواد ناصر،کراچی)الجواب بعون الملك الوهاب وہاں کے امام بد مذہب ہیں تو جتنی نمازیں ان کے پیچھے ادا کیں وہ لوٹانی پڑیں گی۔ حوالہ:  فتاوى رضویہ، جلد6، صفحہ626، رضا فاؤنڈیشن لاہور۔...

قرض دار پر قربانی کا حکم

اگر زیور بیچ کر بھی قرض نہ اترے تو کیا قربانی جائز ہے اور کیا اس صورت میں عقیقے کی نیت سے حصہ لے سکتے ہیں؟ (محمد ذیشان)الجواب بعون الملك الوهاب قربانی واجب ہونے کیلئے صاحب نصاب ہونا ضروری ہے۔ صاحب نصاب  سے مراد یہ ہے کہ کسی شخص کے پاس ساڑھے سات تولہ سونا(87.48 گرام)،  ہویا ساڑھے باون تولہ چاندی(612.36 گرام)  ہو، یا سونے یا چاندی جتنا مال تجارت ہو، یا اتنی مالیت کی  رقم ہو، یا ضروریات زندگی سے زائد اتنی مالیت کا سامان ہو۔ لہذاج...

اصلاحِ عمل کے متعلق فتوى

اگر گناہ کبیرہ یا صغیرہ انسان سے نا چھوٹے تو اسے کیا کرنا چاہیے کہ انسان ان چیزوں سے پاک ہوجائے اور دوسرا میں اگر دنیا میں کچھ ایسے کام کرنا چاہوں تو ایسا کروں کہ جس سے اللہ اور اس کا حبیب خوش ہو؟ (محمد عاصم جلیل،سعودی عرب جبیل) الجواب بعون الملك الوهاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: إِنَّ العَبْدَ إِذَا أَخْطَأَ خَطِيئَةً نُكِتَتْ فِي قَلْبِهِ نُكْتَةٌ سَوْدَاءُ، فَإِذَا هُوَ نَزَعَ وَاسْتَغْفَرَ وَتَابَ سُقِلَ قَلْبُهُ، وَإِنْ عَادَ...

طلاق رجعی اور رجوع کا طریقہ

سلام! کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک طلاق دینے کے بعد ۳ مہینے کے اندررجوع کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ میں نے اپنی بیوی کو بہت بار گھر چلنے کا کہا اس نے منع کردیا وہ کہتی ہے کہ میں نے ایک طلاق دی اور طلاق ہوگئی۔ ۳ مہینے کے بعد ہمارا نکاح مکروہ ہوجائے گا ان سب باتوں کی اسلام میں کیا اہمیت ہے؟ میں نے اپنی بیوی سے یہ بھی کہا کہ میں آپ سے رجوع کرتا ہوں تو کیا اس کو رجوع سمجھا جائے گا اور ۳ مہینے کے بعد اب بائن تو نہیں ہوگی۔ برائے م...

عورت اگر طواف زیارت نہ کرسکے تو

السلام علیکم! حج میں طواف زیارۃ کے وقت اگر عورتوں کے مسائل ہوجائیں تو پھر کیا کریں؟ (شفا فرحین)الجواب بعون الملك الوهاب طواف زیارت نہیں کیا تھا عورت کے  مخصوص ایام شروع ہوگئے تو عورت پاک ہونے کا انتظار کرے اور پھر طواف زیارت کرے۔ اور اگر اس کی روانگی کا وقت آگیا ہے   اور عورت کے پاک ہونے تک کسی بھی صورت میں ٹھرنا او راس طواف کیلئے دوبارہ جانا بھی ممکن نہ ہو تو  وہ عورت  یہ طواف زیارت کرے اور ایسی صورت میں بدنہ واجب ہوگا ی...

حلال جانور کے وہ اعضاء جن کا کھانا ناجائز ہے

حضرت صاحب حلال جانوروں کے کون سے اعضاء حرام ہیں ؟ (رضوان حسین شاہ)الجواب بعون الملك الوهاب حلال جانور کے  ذبیحہ میں درج ذیل چیزوں کا کھانا جائز نہیں۔ ۱:کپورے، ۲۔فرج یعنی علامت مادہ، ۳۔ذکر یعنی علامت نر، ۴:پاخانہ مقام، ۵:رگوں کا خون، ۶:گوشت کا خون جو کہ بعد ذبح گوشت میں سے نکلتا ہے، ۷:دل کا خون، ۸:جگر کا خون، ۹:تلی کا خون، ۱۰:پتہ، ۱۱:پت یعنی وہ زرد پانی جو پتہ سے نکلتا ہے، ۱۲:مثانہ یعنی پھنکنا، ۱۳:غدود، ۱۴:حرام مغز ،  ۱۵:گردن کے دو پٹھے ...

قبلہ اول کی طرف پاؤں کرنا کیسا ہے؟

السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ میرا نیا کمرہ بنا ہے اس میں داخلے کے تین دروازے ہیں لیکن صورتحال کچھ یوں ہے کہ میرا پلنگ(بیڈ) کہیں سیٹ نہیں ہورہا سوائے اس صورت کے کہ میرے پاؤں قبلہ اول جو کہ منسوخ ہوچکا ہے اس طرف ہوجائیں۔ توکیا ایسا کرنا گناہ ہوگا؟ (سید جازب) الجواب بعون الملك الوهاب صرف بیت  اللہ شریف کی طرف پاؤں کرنا مکروہ وممنوع ہے۔ حوالہ: رد المحتار، کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ المریض،  جلد 2، صفحہ 99، دار الفکر بیروت۔ اس کے علاوہ تما...

ماہانہ زکوۃ دی جا سکتی ہے؟

کیا زکوٰۃ ماہانہ دی جاسکتی ہے ؟ ایک ساتھ نہ دے تو؟ ۷ تولے پر کتنی زکوٰۃ ہے؟ ساتھ میں کچھ چاندی بھی ہے۔ (سدرہ خاور، واہ کینٹ)الجواب بعون الملك الوهاب ماہانہ وار  قسطوں کی صورت میں بھی زکوۃ  ادا کی جاسکتی ہے، لیکن زکوۃ فرض ہونے کے بعد جلد سے جلد زکوۃ ادا کردینا چاہیے۔ 7تولے سونے کو چاندی کے ساتھ ملا کر ان دونوں کی مالیت  پر زکوۃ واجب ہے، یعنی اگر سات تولے سونے اور چاندی کی مالیت مثلاً 4 لاکھ یا کم وبیش  بن رہی ہے تو 4 لاکھ کا اڑ...