ضیائی دارلافتاء  

برہنہ حالت میں وضو کرنا

کیا برہنہ (ننگے) جسم وضو ہوسکتا ہے یا نہیں؟ (شہروز عطاری ، گجرانوالہ) الجواب بعون الملك الوهاب برہنہ حالت میں وضو ہو جاتا ہے۔ مگر شرمگاہ چھپا کر  وضو کرنا بہترہے۔  واللہ تعالی اعلم ورسولہ اعلم۔...

حیض ونفاس کی حالت میں درود شریف پڑھنا

کیا عورت خاص دنوں میں درود شریف پڑھ سکتی ہے؟ (نصیرہ بانو، سیالکوٹ) الجواب بعون الملك الوهاب صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:" قرآنِ مجید کے علاوہ اَور تمام اذکار کلمہ شریف، درود شریف وغیرہ پڑھنا بلا کراہت جائز بلکہ مستحب ہے اور ان چیزوں کو وُضو یا کُلّی کرکے پڑھنا بہتر اور ویسے ہی پڑھ لیا جب بھی حَرَج نہیں"۔ حوالہ:  بہار شریعت، جلد 1، حصہ دوم، صفحہ 379، مکتبہ المدینہ کراچی۔...

کسی کو زوجہ بنانے کی دعا کرنا کیسا

کیا ہم کسی اسلامی بہن کو اپنی زوجۂ محترمہ بننے کے لیے رب سے دعا کرسکتے ہیں اور کس ہاتھ میں گھڑی پہننا بہتر رہے گا؟ (محمد محسن قادری، بہار) الجواب بعون الملك الوهاب زوجہ صالحہ کی دعا کرنا مسنون ہے۔ کسی بھی ہاتھ میں گھڑی پہن سکتے ہیں۔...

رشوت کی تعریف(متفرقات)

رشوت کیا ہے؟ (نعمان) الجواب بعون الملك الوهاب علامہ جرجانی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں: الرشوة: ما يعطى؛ لإبطال حق، أو لإحقاق باطل. ترجمہ: حق کو باطل کرنے  یا باطل کو ثابت کرنے کیلئے جو  چیز دی جائے وہ رشوت ہے۔ حوالہ: التعریفات للجرجانی، باب الراء، صفحہ 111، دار  الکتب العلمیہ کراچی۔ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا : «لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الرَّاشِي وَالْمُرْتَشِي». ترجمہ: رشوت دينے اور لینے والے پر ال...

پرائز بانڈ کا حکم

السلام علیکم! مفتی صاحب مہربانی فرما کے پرائز بونڈ کے بارے میں آگاہی فراہم کر دیں کہ پرائز بونڈ کا لینا اور اس پر انعام جو نکلتا ہے اس کا وصول کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ اگر اس حوالے سے کوئی فتوی موجود ہے تو مجھے راہنمائی کے لیے بھیج دیں۔بڑی مہربانی ہوگی۔ (محمد نعیم اقبال)الجواب بعون الملك الوهاب مفتی وقار الدین امجدی رضوی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:" پچاس روپے، سو روپے، پانچ سو روپے یا ایک ہزار روپے کے پرائز بانڈز اور ان پر انعام لینا جائز ہے"۔ ح...

وضو کے دوران سلام وکلام

کیا وضو کے دوران نہ تو کسی سے سلام کرسکتے ہیں اور نہ جواب دے سکتے ہیں؟ (محمد جنید طاہر)الجواب بعون الملك الوهاب وضو کے دوران سلام کا جواب دینا جائز ہے، شرعاً   کوئی  قباحت نہیں ہے۔ اور مسنون دعائیں پڑھنا بھی مستحب ہے۔ ہاں دنیا کی باتیں کرنا مکروہ ہے۔ واللہ تعالی اعلم ورسولہ اعلم۔...

جانور ذبح کرتے وقت تسمیہ بھول جانا

السلام علیکم مفتی صاحب! ایک شخص جس نے عید قربان کے لئے  ایک بکرا خریدا اور جب ذبح کیا تو اس نے بسم اللہ اللہ اکبر  نہیں پڑھا۔ جبکہ قصاب کہتا ہے کہ میں نے بسم اللہ اللہ اکبر کہہ لیا تھا۔ ایسی حالت میں صحیح طور پر جانور ذبح ہو ا یا نہیں؟ سائل: ثانی گل خان سوات پشاور الجواب بعون الملك الوهاب حضرت علامہ مفتی محمد امجدعلی اعظمی قدس سرہ العزیز فتاویٰ امجدیہ میں فرماتے ہیں:"  اگر بسم اللہ کہنا بھول گیا توذبح ہو گیا،  جانور  حلال...

جنبی مرد و عورت کا جانور ذبح کرنا

السلام مفتی صاحب! میرا آپ سے سوال یہ ہے کہ اگر کوئی مرد یا عورت جنبی ہو، غسل واجب  ہو تو  وہ جانور ذبح کر سکتا ہے یا نہیں؟ سائل: محمد ناصر عطاری پرانا سکھر الجواب بعون الملك الوهاب فتاویٰ امجدیہ میں ہے:"ایسے شخص کا جانور کو ذبح کرنا درست ہے۔ بشرطیکہ وہ ذبح کرنا جانتا ہو"درمختا ر میں ہے  فتحل ذبیحتھما ولو الذابح امراۃ او صبیا یعقل التسمیۃ والذبح ویقدر۔واللہ تعالیٰ ورسولہ اعلم بالصواب۔ [فتاویٰ امجدیہ،جلد سوم،کتاب الذبح،ص300]۔...

عقدہ کے اوپر ذبح کرنے کا حکم

السلام  علیکم مفتی صاحب! آپ سے یہ سوال کرنا ہے کہ اگر ذبح اعلیٰ الحلق فوق العقدہ ہو تو کیا عند الاحناف جائز ہے یا نہیں؟ سائل:محمد جعفر حیدر آباد انڈیا الجواب بعون الملك الوهاب حضرت علامہ مفتی محمد امجدعلی اعظمی قدس سرہ العزیز  فتاویٰ امجدیہ میں فرماتے ہیں:"اگر چاروں رگوں میں تین رگیں کٹ گئیں ذبح  ہو گیا ۔ اگرچہ فوق العقدہ ہو کہ حدیث میں مقام ذبح مابین اللبہ واللحیین " فرمایا گیا ینز مبسوط میں یہ فرمایا الذبح ما بین اللبۃ ...

جھینگا مچھلی یا اس کے مشابہ جانور کا کھانا

السلام  علیکم مفتی صاحب! ہمارے علاقے میں ایک دریا  ہے ۔ اس میں ہم مچھلیاں پکڑتے ہیں اور ان کو کھانے وغیرہ میں استعمال کرتے ہیں۔اور ان مچھلیوں میں ایک مچھلی جھینگا سے بالکل مشابہ ہوتی ہے۔ جسے گوڑرا کہتے ہیں۔ اور جھینگا سے کچھ بڑی ہوتی ہیں۔ اور کچھ چھوٹی ۔اور وہ تقریباً  اک بالشت کی ہوتی ہیں۔ اور بعض لوگ اس کو جھینگا ہی کہتے ہیں۔آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ جھینگا مچھلی یا اس کے مشابہ مچھلی کا کھانا شریعت میں کیسا ہے؟ سائل: عبد الرزاق&nbsp...