پسندیدہ فتوی  

بد مذہب کے ہاتھ کا پکا ہوا کھانا کھانا کیسا؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ، اس مسئلے پر اگر کھانا بنانے والا باورچی بدمذہب ہو یا صلح کلی ہو تو کیا اس کے ہاتھ سے پکا کھانا جائز ہے یا نہیں جبکہ اس کو اس کام کی اجرت دے دی جائے۔جواب عنایت فرمائیں۔ (محمد شاداب قادری۔مہاراشٹر ۔انڈیا) الجواب بعون الملك الوهاب بد مذہب کے ہاتھ کے پکے ہوئے کھانے سے بچنا بہتر ہے۔ حوالہ: فتاوى رضویہ، جلد20، صفحہ250، رضا فاؤنڈیشن لاہور۔...

دیوبندی کے پیچھے نماز کا حکم تراویح میں قرآن دیکھ کر پڑھنا کیسا؟

میرا سوال یہ ہے کہ کیا وہابی دیوبندی کے پیچھے نماز ہوجاتی ہے اور کیا تراویح میں قرآن دیکھ کر پڑھ سکتے ہیں؟(نعمان ربانی )الجواب بعون الملك الوهاب (1): بد مذہب  کے پیچھے نماز  نہیں ہوتی۔ (2): نماز میں قرآن شریف سے دیکھ کر قرآن  پڑھنے سے نماز فاسد ہوجاتی ہے۔ اور دوبارہ ادا کرنا ضروری ہے۔ حوالہ: بہار شریعت، جلد1، حصہ3، صفحہ 609، مکتبۃ المدینہ کراچی۔...

کمیٹی پر زکوۃ

اگر ایک بندہ پچھلے سال صاحب نصاب ہوتا ہے اور وہ سال گزرنے پر یعنی رمضان المبارک میں اس مال یا پیسے کی زکوٰۃ دیتا ہے سال گزرنے پر اب جس مہینے میں وہ زکوٰۃ دیتا ہے اس نے ایک کمیٹی ڈالی ہوتی ہے جو نکل آتی ہے کیا اس پیسوں پر بی زکوٰۃ لاگو ہوگی یا نہیں ۔برائے مہربانی راہنمائی فرما دیں۔ شکریہ(قمر شہزاد)الجواب بعون الملك الوهاب کمیٹی  والی رقم اگر نصاب کو پہنچ جاتی ہے یا دوسرے مال کے ساتھ مل کو نصاب کو پہنچ جاتی ہے  تو اس پر بھی زکوۃ ہوگی۔ او...

نوافل کی جماعت کا حکم

حضرت یہ فرمائیے گا کہ اس وقت تقریبا ہر جگہ مساجد میں علمائے اہلسنت صلوات التسبیح باجماعت ادا فرما رہے ہیں، اس کا جواز کیا ہے؟اسکی نیت کیا کی جائے گی اور اسکو کس طرح ادا کیا جائے گا؟ سری نماز ہوگی یا جہری؟مقتدی خاموش رہیں گے یا تیسرا کلمہ پڑھتے رہیں گے؟ درمیان میں شامل ہونے والے مقتدی کتنی تعداد میں اور کس طرح تیسرا کلمہ پڑہیں گے؟ ہم آج تک عدم جواز بیان کرتے آئے ہیں مگر اب اشتھاروں کے ساتھ اسکا اہتمام ہوتا ہے. لوگ ہم کو بھی پڑھانے کے لئے دبائو ڈال...

توریہ كا حكم

سلام!  زندگی کے معاملات میں توریہ کرنا کیسا ہے؟ بغیر کسی خاص وجہ سے، جبکہ کسی صلح کرانا بھی مقصود نہیں ہے، پھر کہنا کہ بہار شریعت میں موجود ہے توریہ کی مثالیں۔  پلیز وضاحت فرمائیں۔ الجواب بعون الملك الوهاب جی ہاں صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ  نے بہار شریعت میں توریہ کا معنى، حکم اور مثالیں بیان کیں جوکہ درج ذیل ہیں: "توریہ یعنی لفظ کے جو ظاہر معنی ہیں وہ غلط ہیں مگر اس نے دوسرے معنی مراد لیے جو صحیح ہیں، ایسا کرنا بل...

کافروں کے ملک میں سود کا حکم

السلام علیکم! معزز مفتی صاحب! میں پچھلے نو سال سے آئر  لینڈ میں رہ رہا ہوں اور اب میری  بیوی اور بچے بھی یہاں ہیں۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ یہاں  رہائشی کرایہ ہر سال بڑھتا جا رہاہے 850 سے 1400 یورو تک کرایہ ہوچکا ہے اور مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ یہاں کوئی اسلامک بینک نہیں ہے کہ جس سے مورٹ گیج  (گروی)پر گھر لے سکیں۔ اگر یہاں آئی رش بینک سے گروی پر گھر لیا جائے تو اس کی گروی کرایے سے کم ہوتی ہے اور ایک طویل مدت کے بعد گھر بھی اپنا ہو ج...

کبوتر یا چڑیا کی بیٹ کپڑے کو لگ جائے تو کیا حکم ہے؟

میں راستے  میں جار ہا تھا کہ اچانک چڑیا نے میرے کپڑوں پہ بیٹ کردی تو کیا اس سے نماز ہو جائیگی یا اس کو دھونا پڑے گا؟ الجواب بعون الملك الوهاب بہار شریعت میں  الدر المختار کے حوالے سے ہے: جو پرندے حلال اُونچے اُڑتے ہیں جیسے کبوتر،مرغابی، چڑیاان کی بیٹ پاک ہے۔[بہار شریعت ،جلد:1، حصہ دوم، صفحہ:391، مکتبہ المدينہ کراچی ]۔ لہذا آپ  بغیر دھوئے بھی  ان کپڑوں کے ساتھ نماز پڑھ سکتے ہیں۔ اور دھو لینا بہتر ہے۔...

زنا کی وجہ سے طلاق دینا

اگر شادی کے دس سال بعد شو ہر کو پتہ چلے کہ شادی سے پہلے اس (عورت)نے ز نا کیا ہے پھر تو بہ کیا ہے؟ شو ہر کو کیا کرنا چا ہے (طلاق یا چھو ڑ نا)؟(طیب)الجواب بعون الملك الوهاب اللہ تعالی توبہ قبول کرنے والا ہے۔ شوہر کی مرضی ہے چاہے تو طلاق دے دے،  چاہے تو اسے اپنے نکاح  میں باقی رکھے۔...

معتکف کاجمعہ پڑھانےکیلئےدوسری مسجد جانا

زیدایک مسجد میں اعتکاف میں بیٹھاہےکیاوہ جمعہ پڑھانےکیلئےدوسری مسجد میں جاسکتاہے؟ الجواب بعون الملك الورهاب مفتی جلال الدین امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:" جمعہ اسی مسجد میں ادا کریگا کہ جس میں معتکف ہوا، اگر جمعہ پڑھانے کیلئے دوسری مسجد میں گیا تو  اعتکاف فاسد ہوجائے گا بلکہ اگر ڈوبنے یا جلنے والے کو بچانے کیلئے باہر گیا یا  گواہی  دینے کیلئے گیا یا مریض کی عیادت کیلئے یا جنازہ کیلئے گیا اگرچہ کوئی دوسرا پڑھانے والا نہ ہو ان س...

معتکف کانسوارسگریٹ وغیرہ استعمال کرنا

ایک شخص نسوارسگریٹ حقہ وغیرہ کاعادی ہے تو کیاوہ مسجد سےباہرنکل کریہ سب استعمال کرسکتاہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب مفتی جلال الدین امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:" معتکف بیڑی، سگریٹ یا حقہ پینے کیلئے فنائے مسجد میں نکل سکتاہے اعتکاف نہیں ٹوٹے گا۔ فنائے مسجد جو جگہ مسجد سے مسجد سے باہر اس سے ملحق ضروریاتِ مسجد کیلئے ہے مثلاً جوتا اتارنے کی جگہ اور غسل خانہ وغیرہ ان  میں جانے سے اعتکاف نہیں ٹوٹے گا۔ لیکن منہ خوب صاف کرنے کے بعد مسجد میں داخ...