پسندیدہ فتوی  

گندم سے حاصل ہونے والے بھوسے پر عشر کا حکم

جوگندم  بالیوں سے نکالنے کےبعد دانہ الگ اور بھوسہ الگ ہو جاتا ہے۔ تو کیا جو بھوسہ ہے اس پر عشر ہو گا یا نہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب  ہمارے دور میں گندم کی کاشت کے ساتھ ساتھ بھوسہ بھی مقصود ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ  بھوسہ کو مہنگے داموں بیچا جاتا ہے۔ لہذا اس پر عشر ہونا چاہئے۔ تنویرالابصارودرمختارمیں ہے: "الافیھالایقصدبہ استغلال الارض نحوحطب و قطب۔۔۔وحشیش۔۔۔حتی لو اشغل ارضہ بھا یجب العشر"۔  ترجمہ:ان چیزوں میں عشر نہیں جن سے ز...

عشر ٹھیکدار اور کاشتکار دونوں دیں گے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ! کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں زمین ٹھیکے پر لی ہے تو عشر  کون دیگا یعنی زمین ٹھیکے پر لینے والا یا دینے والا؟ الجواب بعون الملك الوهاب جس شخص نے زمین ٹھیکہ پر لی ہوئی ہوا س سے حاصل ہونے والی فصل کا عشر اسی پر لازم ہوتا ہے زمین کے مالک پر لازم نہیں ہو تا۔ صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی صاحب علیہ الرحمہ  فرماتے ہیں:"زمین جو زراعت کے لئے نقدی پر دی جاتی ہے امام صاحب کے نزدیک اس کا عشر زمیندا...

عشر کے مصارف

کیا فرماتے ہیں علماء دین متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ مصارفِ عشر کیا ہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب عشر کے وہی مصارف ہیں جو زکوٰۃ کے مصارف ہیں۔ امام قاضی خان علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: "یصرف العشر الی من یصرف الیہ الزکاۃ"۔ یعنی عشر ہر اس شخص کو دیا جاسکتا ہے جس کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے۔[فتاوٰی قاضی خان علی ھامش الہندیہ،جلد1،صفحہ277دارالفکر بیروت]۔...

مستحق بہن بھائی کو عشر دینا

السلام علیکم مفتی صاحب!شریعت کی روشنی میں اس مسئلہ کی وضاحت فرمادیں کہ  اگر کوئی شخص خود فقیر ہو یا اس کے  گھر والوں میں چندایک افراد فقیر ہیں تو وہ شخص گھر میں ہی عشر  زیرِ استعمال لا سکتا ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب اپنے بہن بھائی کو جو شرعی فقیر ہوں عشر دے سکتے ہیں۔والدین ،بیوی اور بچوں کو نہیں دے سکتے۔اسی طرح خود بھی عشر نہیں رکھ سکتے اگر چہ شرعی فقیر ہوں کیونکہ عشر واجب ہونے کا سبب زمین نامی یعنی قابل کاشت زمین سے حقیقتاً پید...

جانوروں کے اگائے گئے چارے پر عشر کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص کے پاس زمین کا حصہ موجود ہے اس میں وہ جانوروں کا چارہ اگاتا ہے۔ جس میں سے وہ کچھ بیچ دیتا ہے اور کچھ اپنے جانوروں کے لئے رکھ لیتا ہے۔تو کیا اس صورت میں وہ شخص عشر دے گا یا نہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب اگر جانوروں کا چارہ باقاعدہ کا شت کیا تو اس میں بھی عشر ہوگا چاہے اسے بیچے یا نہیں بیچے۔ اس لئے کہ ایسی چیز جس سے زمین کے منافع مقصود ہوں اور وہ بالقصد کا شت کی جائے تو اس میں عشر واجب ہوگا...

کتنی مقدار پر عشر نکالنا ضروری ہے اور کتنا عشر ہے؟

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسائل کے بارے میں:  ایک شخص کی زرعی زمین جس میں وہ خود کاشت کاری  کرتا ہے تو اس کی عشر کی کیا ترکیب ہو گی کہ وہ کب واجب ہو گا ؟یعنی کتنی مقدار وصولِ زرع ہو تو کتنا عشر ہو گا؟ الجواب بعون الملك الوهاب صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:" عشری زمین سے ایسی چیز پیدا ہو جس کی زراعت سے مقصود زمین سے منافع حاصل کرنا ہے تو اس پیداوار کی زکوٰۃ فرض ہے اور اس زکوٰۃ کا نام عشر ہے"۔۔۔۔ " جو کھ...

بد مذہبوں کے مدارس میں زکوٰۃ نہیں دے سکتے

مفتی صاحب سے میرا سوال یہ ہے کہ کیا بد مذہبوں کے مدارس میں زکوٰۃ  وغیرہ کی رقوم دے سکتے ہیں؟جبکہ اس میں بھی یتیم بچے پڑھتے ہیں۔  الجواب بعون الملك الوهاب بد مذہبوں کے مدارس میں زکوٰۃ  نہیں دے سکتے۔ (بہار شریعت، جلد 1، صفحہ933، مکتبۃ المدینہ کراچی)۔...

بد مذہب کو زکوۃ دینا

مفتی صاحب سے میرا سوال یہ ہے کہ کیا بد مذہب کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟  الجواب بعون الملك الوهاب بد مذہب کو زکوۃ  دینا ممنوع ہے۔ صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:" بد مذہب کو زکوۃ دینا  جائز نہیں ہے"۔ (بہار شریعت، جلد 1، صفحہ933، مکتبۃ المدینہ کراچی)۔...

سید اور ہاشمی میں کیا فرق ہے؟

السلام علیکم مفتی صاحب! میرا آپ سے سوال یہ ہے کہ ہم نے یہ سن رکھا ہے کہ سید اور ہاشمی کو زکوٰۃ دینا منع ہے۔ اور سید اور ہاشمی میں کیا فرق ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب یہ صحیح ہے کہ بنی ہاشم کو زکوٰۃ نہیں دے سکتے اور نہ ہی ایک ہاشمی دوسرے ہاشمی  کو زکوٰۃ دے سکتا ہے۔  ہاشمی سے مراد حضرت عبد المطلب کے بیٹے حضرت عبا س و حارث اور پوتے حضرت علی اور حضرت جعفر و عقیل رضوا ن اللہ تعالی ٰ علیھم اجمعین کی اولاد ہیں۔ جبکہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ ال...

کون سے صدقات سادات پر حرام ہیں؟

السلام علیکم مفتی صاحب!  میراسوال یہ ہےکہ کونسےایسے صدقات ہیں جوسادات پر حرام ہیں ۔ یعنی ان کونہیں دے سکتےہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب صدقات واجبہ(جیسے زکوٰۃ،صدقہ فطر،  وہ مال جس کی منت مانی جائے، روزے کے کفارے میں جو کھانا کھلایا جائے،قسم کے کفارے میں جو کھانا کھلایا جائے وغیرہ)سادات کرام کو نہیں دے سکتے۔ اور دینے سے گناہ گا ر بھی ہوں گے اور یہ چیزں ادا بھی نہ ہوں گی۔ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: "ان الصدقۃ لا تنبغی لاٰل محمد،انما ھی...