پسندیدہ فتوی  

اعتکاف کی اقسام

میراسوال یہ کہ اعتکاف کی کتنی قسمیں ہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب مفتی جلال الدین امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:" اعتکاف کی تین قسمیں ہیں: (1): واجب کہ اعتکاف کی منت مانی مثلاً یوں کہا: میرا بچہ درست ہوگیا تو میں تین دن اعتکاف کروں گا تو بچہ درست ہونے کے بعد تین دن کا اعتکاف واجب ہوگا۔ (2): سنت مؤکدہ کہ بیسویں رمضان کو سورج ڈوبتے وقت اعتکاف کی  نیت سے مسجد میں ہو او رتیسویں رمضان کو غروب کے بعد انتیس کو چاند ہونے کے بعد نکلے، یہ اعتکاف ...

معتکف بھول کر مسجد سےنکلا تو اس کاحکم

معتکف اگربھول کر مسجد سےنکل گیا تو کیا اس کااعتکاف ٹوٹ جائیگا؟ الجواب بعون الملك الوهاب مفتی وقار الدین رضوی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:" معتکف اگر بھول کر مسجد سے نکل گیا تو اس کا اعتکاف ٹوٹ جائیگا، اب صرف اس دن کے اعتکاف  قضاء کرنا ہوگی"۔ [وقار الفتاوى، جلد 1،  صفحہ 434، بزم وقار الدین،  کراچی]۔...

بٹائی کی زمین پر عشر

ایسا شخص ہے جس کی اپنی زمین نہیں ہے لیکن اس نے کسی سے زمین بٹائی پر لی ہے۔ اس میں وہ کاشت کرتا ہے۔ اور بٹا ئی اس کی نصف،ثلث یا ربع  میں سے کوئی بھی مقرر ہو ۔ اور جب فصل کی پیدا وا رحاصل ہو تو زمین کا مالک اس میں جو بٹائی(نصف،ثلث،ربع) میں سے جو مقرر کی ہے وہ اس کو دیتا ہے۔تو اس صورت میں عشر کی کیا ترکیب ہو گی؟ الجواب بعون الملك الوهاب دوسرے کی زمین میں بٹائی پر کاشت کرنے کی صورت میں جو پیداوار حاصل ہو گی اس میں جتنا حصہ مالک کا ہے اس کا عشر م...

روزےکی حالت میں بیوی کابوسہ لینا اور گلےلگانا۔۔۔

کیاروزےکی حالت میں اپنی بیوی سے بوس وکنارکرناگلےلگانا  بدن چھوناکیساہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:" عورت کا بوسہ لینا اور گلے لگانا اور بدن چھونا مکروہ ہے، جب کہ یہ اندیشہ ہو کہ انزال ہو جائے گا یا جماع میں مبتلا ہوگا۔ اور ہونٹ اورزبان چوسنا روزہ میں مطلقاً  مکروہ ہے۔ یوہیں مباشرت فاحشہ"۔ [بہارشریعت، جلد 1، صفحہ 997، مکتبۃالمدینہ کراچی]۔...

روزے دار گیمزکھیل سکتاہے؟

روزےکی حالت میں سنوکر، تاش، شطرنج، لڈو اور  ویڈیوگیمزکھیلناکیساہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب فتاوى بریلی شریف میں ہے:" بے شک ان کی وجہ سے روزہ  مکروہ ہوجاتا ہے(ٹوٹتا  نہیں ہے)"۔ [فتاوى بریلی شریف، صفحہ 260، 261، اکبربک سیلرزلاہور]۔...

غلطی سےروزہ افطار کرنےکاحکم

میں یہ سمجھاکہ روزہ کے افطار کا وقت ہوچکاہے بعد میں معلوم ہواکہ میری گھڑی آگےہے تو  اب میرےروزےکاکیاحکم ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب مفتی وقار الدین رضوی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:" اگر واقعی سورج غروب ہوچکا تھا اور یقین تھا اس کے بعد روزہ افطار کیا تو یہ روزہ درست ہوا۔ اور اگر سورج غروب نہیں ہوا اور روزہ افطار کرلیا تو یہ روزہ نہیں ہوا اور اب اس روزے کی قضاء لازم ہے کفارہ  نہیں"۔ [وقار الفتاوى، جلد 1،  صفحہ 434، بزم وقار الدین،...

قےسےروزہ کاحکم

منہ بھرقےسےروزہ ٹوٹ جاتاہےیانہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب مفتی وقار الدین رضوی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:" خود بخود قے ہونے سے روزہ نہیں ٹوٹتا چاہے منہ بھر کر ہو یا نہ ہو۔ جان بوجھ کر منہ بھر قے کرنے سے روزہ بالاتفاق ٹوٹ جاتا ہے"۔ [وقار الفتاوى، جلد 1،  صفحہ430، بزم وقار الدین،  کراچی]۔...

ایک روزہ کافدیہ کتناہے اور کس پرہے؟

اگرکسی کوایسا مرض لاحق ہوگیاکہ اب اسےٹھیک ہونےکی امیدنہیں ہے اور روزہ رکھنےکی بھی اس مرض کیوجہ سےامیدنہیں ہےیابڑھاپےکیوجہ سےنہیں رکھ سکےگا تو اس کاکیاحکم ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب ایسا شخص جس کودائمی مرض ہو اور روزہ نہ رکھ سکے اور آئندہ بھی روزہ رکھنےکی امیدنہ ہویاتجربہ کارنیک مسلمان ڈاکٹرنےروزےرکھنےسےروک دیاہویابڑھاپےکیوجہ سےروزہ نہ رکھ سکے تو وہ ہرایک روزےکافدیہ ادا کرے۔اور ہرروزہ کا فدیہ دونوں وقت ایک مسکین  کو پیٹ بھر کر کھانا کھلانا ...

بوڑھا شخص روزہ نہ رکھ سکے تو کیافدیہ دےسکتاہے؟

میراسوال یہ کہ شیخ فانی دمہ اور کھانسی کامریض ہے اور بڑھاپےکیوجہ سےروزہ رکھنےکی طاقت بھی نہیں رکھتا تو کیاوہ فدیہ دےسکتاہے اور فدیہ کتنا بنتا ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:" شیخ فانی یعنی وہ بوڑھا  جس کی عمر ایسی ہوگئی کہ روز بروز  کمزور ہی ہوجائیگا ۔ جب یہ روزہ رکھنے کی طاقت نہ اب رکھتا ہے نہ آئندہ امید، تو اس پر فدیہ لازم ہے۔ اور ہرروزہ کا فدیہ دونوں وقت ایک مسکین  کو پی...

كيا روزےکی نیت رات سےکرناضروری ہے؟

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کیاروزےکی نیت رات سےکرنا ضروری ہے؟ ایک شخص نے دن دس بجےتک فجر صادق سےکچھ کھایاپیانہیں اور اس وقت روزے کی نیت کرتاہے تو کیاروزہ ہوجائےگا؟ الجواب بعون الملك الورهاب مفتی جلال الدین امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:" ادائے رمضان کا روزہ، نذرِ معین اور نفلی روزے کی نیت رات سے کرنا ضروری نہیں۔ اگر ضحوہ کبری یعنی دوپہر سے پہلے نیت کرلی تب بھی یہ روزے ہوجائیں گے مگر شرط یہ ہے کہ کچھ...