ضیائی دارلافتاء  

ذبح کے وقت بسم اللہ اللہ اکبر کے علاوہ الفاظ کا کہنا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب! کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں اگر کسی نے ذبح کے وقت بسم اللہ اللہ اکبر کے علاوہ کہہ دیا تو اس کا ذبیحہ حلال ہےیا حرام ؟بروئے شریعت رہنمائی فرمادیں۔ شکریہ.  سائل:محمد  ساجد, حيدر آباد الجواب بعون الملک الوہاب حضرت علامہ مفتی محمد امجدعلی اعظمی قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں:" ذبح کرنے کے وقت اﷲتعالیٰ کے ناموں میں سے کوئی نام ذکر کرے جانور حلال ہوجائے گا یہی ضروری نہیں کہ لفظ...

چھوٹے بچہ کا ذبیحہ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب! چھوٹے بچے کا ذبیحہ حلال ہے یا نہیں؟ سائل: محمد زبير كراچی۔ الجواب بعون الملک الوہاب حضرت علامہ مفتی محمد امجدعلی اعظمی قدس سرہ العزیز فرماتے ہیں:" اگر چھوٹا بچہ ذبح کو سمجھتا ہو اور اس پر قدرت رکھتا ہو تو اس کا ذبیحہ حلال ہے"۔ [بہار شریعت،جلدسوم،حصہ 15،ص313،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ کراچی]...

جانور کو ذبح کرنے کی شرائط

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب! جانور کو ذبح کرتے وقت کن چیزوں کا لحاظ رکھنا ضروری ہے؟ سائل:محمد عاقل،حید ر آباد الجواب بعون الملک الوہاب ذبح سے جانور حلال ہونے کے لیے چند شرطیں ہیں۔ (۱)ذبح کرنے والا عاقل ہو۔ مجنوں یا اتنا چھوٹا بچہ جو بے عقل ہو ان کا ذبیحہ جائز نہیں اور اگر چھوٹا بچہ ذبح کو سمجھتا ہو اور اس پر قدرت رکھتا ہو تو اس کا ذبیحہ حلال ہے۔  (۲) ذبح کرنے والا مسلم ۔ مشرک اور مرتد کا ذبیحہ حرام و مردار ہے۔  (۳)اﷲعزوجل...

مزارات پر عورت کا جانا، ڈھول، قبر کو چومنے اور سجدہ کا حکم

دربار پر ڈھول اورقوالی کرنا عورتوں کا بے پردہ جانا اور بے محرم جانا جائز ہے؟ اور قبر کو چومنا اور سجدہ کرنا جائز ہے؟ قران اور حدیث اور فقہ سے جواب دیں۔ اور داگہ باندھنے تالا لگانے کی کیا حیثیت ہے؟ (رضوان حسین شاہ) الجواب بعون الملك الوهاب مزار شریف پر ڈھول وغیرہ  کے بارے میں  شیخ الاسلام والمسلمین امام احمدر ضا خان علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:" اولیاء کرام کے مزارات پر ہر سال مسلمانوں کا مجمع ہو کر قرآن مجید کی تلاوت یااور مجالس کرنا...

حضرت عباس رضی اللہ عنہ کیا اہل بیت سے ہیں؟

کیا حضرت عباس اور ان کی اولاد کی تعظیم کرنا لازمی نہیں ہے؟ کیا یہ لوگ اہل بیت میں نہیں آتے؟ ( سفیر،راولپنڈی) الجواب بعون الملك الوهاب حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے اہل بیت میں تمام ازواج مطہرات امہات المؤمنین، حضرت علی، حضرت سیدہ فاطمہ الزہرا، حضرات حسنین  رضی اللہ تعالی عنہم شامل ہیں۔ حوالہ:  فتاوى شارح بخاری، عقائد متعلقہ صحابہ کرام، جلد 2، صفحہ 65، مکتبہ برکات المدینہ کراچی۔ حضرت عباس رضی اللہ تعالی عنہ اہل بیت میں شامل ...

وقف کا قبضہ دینے سے قبل استعمال کا حکم

اگر کوئی چیز وقف کر دے تو جب تک اس کی ملکیت میں نہ کر دے ہم استعمال کر سکتے ہیں؟ (تنویر حسین ولد محمد بشیر۔ عمان مسقط)الجواب بعون الملك الوهاب جب کوئی چیز وقف کردی تو وہ وقف کرنے والے کی ملک سے نکل جاتی ہےاور خالص اﷲ تعالیٰ کی مِلک قرار پاتی ہے۔  اوروقف کے صحیح ہونے کے ليے یہ ضرورنہیں کہ اُسکے ليے متولی مقرر کرے اور اپنے قبضہ سے نکال کر متولی کا قبضہ دلا دے بلکہ وقف کرنے والے  نے اگر اپنے ہی قبضہ میں رکھا جب بھی وقف صحیح ہے۔ اور اس کا ا...

بد گمانی

اگر بیوی اپنے شوہر سے بولے آپ باہر نہیں جائیں گے بدنگاہی کی وجہ سے اور شوہر پھر بھی جائےاس سے گھر میں لڑائی ہوتی ہو تو آپ کیا حکم فرمائیں گے دونوں کے لیے؟ (ماہ نور) الجواب بعون الملك الوهاب اللہ تعالى نے ارشاد فرمایا: يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ . ترجمہ کنز الایمان: اے ایمان والو بہت گمانوں سے بچو   بیشک کوئی گمان گناہ ہوجاتا ہے۔ [ سورہ الحجرات،  آیت: 12]۔ حدي...

روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرنا؟

کیا روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرسکتے ہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب ٹوتھ پیسٹ کرتے وقت اس کے اجزاء حلق میں جاتے ہیں لہذا اس کا استعمال کرنا  ناجائز ہے۔ اور اس سے روزہ بھی ٹوٹ جائیگا۔ شیخ الاسلام والمسلمین امام احمد رضاخان علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:" منجن ناجائز وحرام نہیں بلکہ اطمینان کافی ہو کہ اس کا کوئی جزو حلق میں نہ جائے گا، مگر بے ضرورتِ صحیحہ کراہت ضرور ہے"۔ [فتاوى رضویہ، جلد 10، صفحہ551،  رضا فاؤنڈیشن لاہور]۔...

حاملہ عورت کیلئے روزے کا حکم؟

ایسی حاملہ عورت کہ جو روزہ نہیں رکھ سکتی  اگر رکھے گی تو بچہ کو یا عورت کو نقصان کا خطرہ ہے تو یہ عورت روزے ترک کرسکتی ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب حضرت انس بن مالك رضی اللہ تعالی عنہما روایت کرتے ہیں: « رَخَّصَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْحُبْلَى الَّتِي تَخَافُ عَلَى نَفْسِهَا أَنْ تُفْطِرَ، وَلِلْمُرْضِعِ الَّتِي تَخَافُ عَلَى وَلَدِهَا» .ترجمہ:رسول  اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی حاملہ عورت کو ج...

زکوۃ کس پر فرض ہے؟

میراسوال یہ ہےکس شخص پرزکوۃ  فرض ہے اور کس پرنہیں یادوسروں لفظوں میں زکوۃ کی فرضیت کےکتنی شرائط ہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب جس مسلمان عقلمند  بالغ میں درج ذیل شرائط پائی جائیں  اس پر زکوۃ ادا کرنا فرض ہے: (1): مالک کو اپنے مال پر مکمل قانونی ملکیت حاصل ہو یعنی  مال اس کے قبضہ میں ہو۔ (2): نصاب کا مالک ہو یعنی شریعت کی مقرر کردہ  مقدار کے برابر یا اس سے زیادہ مال ہو۔یعنی(i):کسی شخص کے پاس ساڑھے سات تولے سونا (87.48 گرام)...