ضیائی دارلافتاء  

انجکشن سے روزے کا حکم؟

انجکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟                                 الجواب بعون الملك الوهاب مفتی جلال الدین  امجدی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:"انجکشن لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا چاہے گوشت میں لگوائے یا رگ میں؛ کیونکہ اس کا ضابطہ کلیہ یہ ہے کہ جماع اور اس کے ملحقات کے علاوہ روزہ کو توڑنے...

نصاب سے کیا مراد ہے؟

زکوۃکے مسائل میں عام طور پر "نصاب"کا لفظ استعمال ہوتاہے اس سےکیا مراد ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب نصاب:  شریعت کی مقرر کردہ  مقدار کے برابر یا اس سے زیادہ مال کو کہتے ہیں۔یعنی(1):کسی شخص کے پاس ساڑھے سات تولے سونا (87.48 گرام)۔(2): ساڑھے باون تولے چاندی(612.36 گرام)۔ (3): سونے یا چاندی جتنی   مالیت کا مال ِ تجارت۔ (4):یا اتنی مالیت کے پیسے۔ (5): یا اتنی مالیت کا اس کی  ضروریاتِ زندگی سے زائد سامان ہو ۔ تو  اسے صاحبِ...

حضور علیہ السلام کی شان میں اشعار پر دلائل

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مفتیان عظام اس مسئلے کے بارےمیں کہ بقول ایک مخصوص طبقے کے درج ذیل اشعار شرک پر مبنی ہیں: بھردو جھولی میری یا محمد شاہِ مدینہ ، سارے نبی تیرے در کے سوالی جو مانگنا ہے درِ مصطفیٰ سے مانگ مولیٰ علی میری کشتی پار لگادے براہِ کرم قرآن و حدیث کی روشنی میں تفصیلی و مدلل جواب عنایت فرمائیں۔ (ابوالعمرقادری) الجواب بعون الملك الوهاب اہل سنت کا عقیدہ یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  اللہ تعالی کی عطاء سے سب کچھ عطاء ...

بد مذہب کے متعلق سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ ۔ زید اپنے آپ کو سُنّی کہتا ہے اور پنجوقتہ نماز , سُنّی مساجد میں ادا کرتا ہے اور بزرگانِ دین کے اعراس میں بھی حاضر ہوتا ہے ۔ چندے کی رقم وغیرہ سُنّی مدارس و مساجد میں دیتا ہے حتٰی کہ تمام معاملات ۔ اہلسنّت و جماعت کے مطابق کرتا ہے جسے ، میلاد شریف ، قیام ، گیارہویں شریف ، نیاز و فاتحہ وغیرہا ۔ لیکن زید نے اپنی دو بیٹیوں کی شادی دیوبندیوں سے کی ہیں اور زید اپنے اِن دیوبن...

گابھن جانور کی قربانی کرنا کیسا ہے؟

السلام علیکم مفتی صاحب! گابھن جانور کی قربانی کرنا کیسا ہے؟     سائل:علی رضاقادری،  انڈیا۔ الجواب بعون الملك الوهاب گابھن جانور کی قربانی بھی ہو سکتی ہے۔ مگر گابھن ہونا معلوم ہے تو احتراز کرنا افضل ہے۔ اور اگر دس، بیس دن کا گابھن ہے تو اس میں کسی قسم کا مضائقہ نہیں۔ واللہ تعالیٰ  ورسولہ اعلم بالصواب [فتاویٰ امجدیہ،جلد سوم،کتاب الذبح،ص328، مکتبہ رضویہ کراچی]۔...

قربانی کی کھال کی قیمت مسجد پر لگانا

السلام علیکم مفتی صاحب! میں نے آپ سے یہ سوال پوچھنا ہے کہ کیا ہم قربانی کی کھال  بیچ کر اس کی قیمت  مسجد  کی تعمیر میں براہ   راست  لگا سکتے ہیں یا نہیں؟ سائل: محمد عبد اللہ ناصر گلگت بلتستان الجواب بعون الملك الوهاب فتاوٰ ی فیض رسول میں ہے:"  مسجد میں صرف کرنےکی نیت سے قربانی کی کھال فروخٹ کر کے اس کی قیمت براہ راست مسجد کی تعمیر میں لگانا جائز ہے "۔ [فتاویٰ فیض رسول ،جلد دوم ،کتاب الاضحیہ،ص 471-472، شبیر براد...

قربانی کی دعا کوئی اور پڑھے تو؟

السلام  علیکم مفتی صاحب! کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک مسلمان جانور ذبح کر رہا ہو اور دوسرا مسلمان ذبح کی دعا پڑھ رہا ہوتو کیا اس صورت میں قربانی ہو جائے گی؟             سائل:محمد طاہر نقشبندی برمنگھم الجواب بعون الملك الوهاب قربانی کرنے والے کو بسم اللہ  اللہ اکبر پڑھنا ضروری ہے۔ قربانی کی دعا پڑھنا ضروری نہیں۔ لہذا اگر کسی دوسرے نے اس کی دعا پڑھی تو بھی قرب...

قصائی کو قربانی کے جانور کے اعضاء دینے کا حکم

السلام علیکم مفتی صاحب! کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قصائی کو سری یا کوئی اعضا  دیےجاسکتے ہیں یا نہیں؟ اور مستحق کون ہے؟  سائل:محمد کاشف سیفی ضلع نیلم آزاد کشمیر الجواب بعون الملك الوهاب قربانی کی کھال یا گوشت یا سری پائے قصاب یا ذبح کرنے والے کو اجرت میں دینا جائز نہیں۔ سری یا پائے خود کھائے یا کسی دوسرے کو بطور ہدیہ دیدے۔ شرعاً اس کا کوئی حقدار نہیں۔ اور یہ جو ذبح کرنے والوں نے مشہور کر رکھا ہے کہ سر ہمارا حق ہے...

حضرت اسماعیل علیہ السلام کی جگہ قربان ہونے والا دنبہ

السلام علیکم مفتی صاحب!میرا سوال یہ ہے کہ جو دنبہ حضرت اسماعیل علیہ السلام کی جگہ قربان ہو ا تھا وہ حضرت جبرائیل علیہ السلام جنت سے لیکر آئے تھے ۔ تو وہ دنبہ جنت میں کہاں سے آیا؟ اور جب اس کی قربانی ہو گئی تو اس کا گوشت اور کھال کا کیا ہوا؟جواب عنایت فر مادیں۔  سائل: غلام حسین قادری وادئی سون سکیسر الجواب بعون الملك الوهاب فتاویٰ قاضی خان میں ہے کہ  جو مینڈھا حضرت اسماعیل علیہ السلام کے فدیہ میں حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ذبح فر...

عضو کٹے جانور کی قربانی کا حکم

السلام علیکم مفتی صاحب! ایک سوال جو ہمیشہ میرے ذہن  میں گونجتا رہتا ہے کہ جس جانور کا کوئی عضو تہائی حصہ سے زیادہ کٹا ہوا ہو اس کی قربانی جائز نہیں۔ تو خصی جانور جس کے پورے خصیے  کٹے ہوتے ہیں۔ اس کی قربانی کیسے جائز ہے؟ سائل:محمد رمضان چشتی ضلع خوشاب الجواب بعون الملک الوہاب حضرت علامہ مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمۃ  فرماتے ہیں کہ خصی جانور جس کے پورے خصیے کٹے ہوتے ہیں۔ اس کی قربانی جائز ہے۔ اور صحیح روایت سے ثابت ہے کہ نبی...