ضیائی دارلافتاء  

طلاق کا مسئلہ

اگر بیوی نے طلاق ماںگا اپنے شوہر سے شوہر نے کہا کہ مجھے ٹائم دو پھر دو کہ کر اپنے والدین کے پاس چلا گیا دو دن کے بعد پھر واپس آیا تو بیوی نے پھر کہا طلاق کے لیے شوہر نے پوچھا کہاں لکھنا ہے بیوی نے کاغذ اور کلم دے دیا شوہر لکھ کر بولا پڑھ لو جو چاہتی تھی وہ لکھ دیا بول کر چلا گیا تو طلاق ہو گیا جواب ارشاد فرمائیں (اصغر علی عطاری ، ریاض، سعودی عرب)الجواب بعون الملك الوهاب شوہر نے کاغذ پر  اپنی بیوی کو طلاق لکھ دی تو اس سے طلاق واقع ہوجائیگ...

ایک بندے پر کتنی قربانیاں واجب ہے؟

کہتے ہیں کہ ایک بندے کی سات قربانیاں ہوتی ہیں۔ یا ایک بندے کو سات قربانیاں کرنی چاہئیں۔ کچھ رہنمائی فرمادیں۔ (محمد عرفان ، باغبان پورہ لاہور)الجواب بعون الملك الوهاب جو شخص صاحبِ نصاب ہے اس پر صرف ایک قربانی واجب ہے، اگر  اس نے   اپنی طرف ایک سے زیادہ قربانی کی  تو  ایک کے علاوہ باقی سب قربانیاں نفلی ہونگی۔...

قربانی کے حصے میں ایک حصہ حضور علیہ السلام کے نام رکھنا

السلام علیکم مفتی صاحب!کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں قربانی کے بڑے (یعنی گائے  ،بھینس یا اونٹ )جانور میں اپنی اپنی بساط کے مطابق چھ حصے آپس میں متعین کر لیتے ہیں۔اور باقی مانندہ حصے کو مشترکہ طور حضور ﷺ یا کسی دوسرے بزررگ کے نام پر قربانی کر دیتے ہیں۔ اس کے متعلق چند ایک افراد نے کہا ہے ایسا کرنا ناجائز او رغلط ہے۔ اب پوچھنا یہ ہے ایسا کرنا قرآن و سنت کی اور مذہب احناف  کی روشنی میں  کیسا ہے؟ سائل: محمد شفیق ...

کس عیب کی وجہ سے قربانی جائز نہیں؟

السلام علیکم مفتی صاحب!میرا سوال یہ ہے کہ وہ کون عیوب ہیں جن کی وجہ سے قربانی جائز نہیں ہوتی؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمادیں۔ عبد الخبیر آزاد، پشاور۔ الجواب بعون الملك الوهاب قربانی کے جانور کو عیب سے خالی ہونا چاہیے اور تھوڑا سا عیب ہو تو قربانی ہو جائے گی ۔مگر مکروہ ہوگی اور زیادہ عیب ہو تو ہوگی ہی نہیں۔ (1): جس کے پیدائشی سینگ نہ ہوں اوس کی قربانی جائز ہے اور اگر سینگ تھے مگر ٹوٹ گیا اور مینگ تک ٹوٹا ہے تو ناجائز ہے اس سے کم ٹوٹا ہے تو جائز ہے۔...

اللہ(میاں) کہنے کا حکم؟

اللہ میاں کہنا جائز ہے ؟ الجواب بعون الملك الوهاب اللہ تعالی کے ساتھ لفظ"میاں" لگانا   ناجائز ہے اور ایسا کہنے سے  بچنا ضروری ہے۔ کیونکہ میاں کا ایسا معنی بھی ہوتا ہے کہ جس کواللہ  تعالی کیلئے بولنا حرام ہے، مثلاً  میاں کا معنی "شوہر" بھی ہے۔ شیخ الاسلام والمسلمین امام  احمد رضانے فرمایا: اورمیاں کا اطلاق نہ کیا جائے کہ وہ تین معنی رکھتاہے ان میں دو رب العزت کے لئے محال ہیں، میاں: آقا اور شوہر۔  اور مرد عورت میں...

قربانی واجب ہونےکیلئے کتنے پیسوں کا مالک ہونا لازمی ہے؟

موجودہ زمانے میں قربانی واجب ہونے کے لیے کتنے لاکھ روپیے چاہئیں؟ انڈیا کے حساب سے؟ (محمد عبد القادر)الجواب بعون الملك الوهاب قربانی واجب ہونے کیلئے صاحب نصاب ہونا ضروری ہے۔ صاحب نصاب  سے مراد یہ ہے کہ کسی شخص کے پاس ساڑھے سات تولہ سونا(87.48 گرام)،  ہویا ساڑھے باون تولہ چاندی(612.36 گرام)  ہو، یا سونے یا چاندی جتنا مال تجارت ہو، یا اتنی مالیت کی  رقم ہو، یا ضروریات زندگی سے زائد اتنی مالیت کا سامان ہو۔ لہذاجو  شخص قربانی ...

طلاق رجعی، بائن اور خلع کا مسئلہ

سلام ! کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری اپنی بیوی سے لڑائی ہوگئی میں نے اس کو گھر آنے کا کہا اس نے منع کیا میں نے طلاق دے دوں گا اس نے کہا کہ میں آپ کی دھمکی میں آنے والی نہیں اور میں نے میسج پہ ایک طلاق دے دی ، میرے میسج سے کیا ایک طلاق ہوگئی؟ دوسرا مسئلہ یہ کہ کیا تین مہینے کے بعد بین ہوجاتی ہے اورآٹومیٹک دوسری طلاق ہوجاتی ہے اگر ایسا ہے تو مجھے کیا کرنا چاہیے کہ یہ دوسری ہونے سے رک جائے۔ اور تیسرا مسئلہ یہ ہے کہ میں...

کیا گھر کے تمام افراد کی طرف سے قربانی کرنا واجب ہے؟

قربانی میں جو حصہ ہوتا ہے جیسے گائے میں ۷ حصے ہوتے ہیں تو کیا گھر میں صرف جو کماتا ہے اس پر فرض ہے کہ گھر کے تمام اراکین کا حصہ ہونا چاہیے قربانی میں؟ یہاں تک کہ چھوٹے بچے کا بھی حصہ ہونا چاہیے کیا قربانی میں؟ (منیزہ)الجواب بعون الملك الوهاب گھر کے افراد میں سے جو  صاحبِ نصاب ہے اس پر قربانی کرنا واجب ہے۔ اور جو صاحبِ نصاب نہیں ہے اس پر قربانی بھی واجب نہیں ہے۔ حوالہ: فتاوی فیض رسول,جلد دوم،کتاب الاضحیہ،ص 439، شبیر برادرز، لاہور۔ صاحب نصاب&n...

قرآن اور تفسیر کی کتب کو مخصوص ایام میں چھونا

کیا معلمہ عذر کے ایام میں کپڑے کے ساتھ تفسیر اٹھا سکتی ہے؟ یا دستانے پہن کے بھی اٹھا سکتتی ہے؟ اور ان ایام میں اگر اس کے سامنے قرآن گر رہا ہو تو تب اٹھا سکتی ہے؟ (انعم عطاریہ قادریہ)الجواب بعون الملك الوهاب کتب تفسیر وحدیث کو کسی بھی کپڑے کے ساتھ اٹھا سکتے ہیں۔ قرانِ عظیم کو  رومال وغیرہ کسی ایسے کپڑے سے پکڑنا جو نہ اپنا تابع ہو نہ قرآنِ مجید کا  تو اس سے  اٹھانا  جائز ہے۔  کُرتے کی آستین، دُوپٹے کی آنچل سے یہاں تک کہ چا...

برج بینک میں پیسے رکھنا کیسا

السلام علیکم! مجھے برج بینک کے فتوے کے بارے میں معلوم کرنا تھا کہ برج بینک میں سیونگ میں پیسے رکھنا اور منافع لینا جائز ہے؟ جبکہ مفتی منیب الرحمن صاحب کا فتویٗ ہے۔ (محمد کامران)الجواب بعون الملك الوهاب برج بینک میں اگر سرمایہ کاری وغیرہ   شرعی اصولوں کے مطابق  ہوتی  ہے تو جائز ہے وگرنہ جائز نہیں ہے۔...