ضیائی دارلافتاء  

غیر مسلم کو قربانی کا گوشت دینا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب! میرا سوال آپ سے یہ ہے کہ کسی کافر کو قربانی کا گوشت دینا جائز ہے یا نہیں؟اگر کسی نے دیا تو اس کی قربانی کا کیا حکم ہے؟     سائل:محمد شعیب بھٹی گوجرانوالہ الجواب بعون الملک الوہاب قربانی کو گوشت کافر کو دینا شرعاً جائز نہیں  اور کسی نے دیا تو وہ گنہگار ہے اور وہ توبہ کرے۔ اور قربانی ہو جائے گی   یعنی کافر کو گوشت دینے  کے سبب قربانی کا اعادہ واجب نہیں۔ واللہ تعالیٰ ...

بکرے کے دانت کے نکلنے پر  قربانی کا حکم

السلام علیکم مفتی صاحب!قربانی کے بکرا سال بھر کا ہے اور اس کا دانت بھی نکلا ہو ا ہے۔ اور جبکہ گاؤ ں کے لوگ کہتے ہیں کہ سال بھر کا نہیں ہے۔تو کیا اس بکرے کی قربانی ہو جائے گی؟  سائل: فیاض احمد عطاری داجل ضلع راجنپور الجواب بعون الملک الوہاب فتاویٰ فیض رسول میں ہے:"  قربانی کے بکرے کی عمر سال بھرہونا ضروری ہے۔  دانت کا نکلنا ضروری نہیں۔ لہذا بکرا اگر واقعی سال بھر کا ہے۔ تو اس کی قربانی جائز ہے۔ اگرچہ اس کے دانت نہ نکلے ہوں"۔  و...

بھینسے کی قربانی کا حکم

السلام علیکم مفتی صاحب! ایک شخص جو کہ عالم دین بھی ہے اور وہ کہتا ہے کہ بھینسے کی قربانی قرآن وحدیث سے ثابت نہیں۔جو لوگ بھینسے کی قربانی کرتے ہیں۔ وہ جہالت ہے۔اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا یہ بات صحیح ہے یا نہیں۔؟برائے کرم اس کا جواب قرآن و حدیث کی روشنی میں عنایت فرمائیں۔جزاک اللہ۔               سائل: محمد ندیم صابری جامپور الجواب بعون الملک الوہاب فتاوٰی فیض رسول میں حضرت علامہ مفتی...

سال سے کم عمر بکرے کی قربانی

السلام علیکم مفتی صاحب! خورشید کے پاس ایک قربانی کے لئے بکرا ہے اور عید قربان بھی آگئی ہے ۔ اور اس کا بکر ا تندرست اور فربہ ہے ۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اس کی عمر کے لحاظ سے ۱۰ دن کم ہیں۔یعنی سال مکمل ہونے میں دس دن ابھی باقی ہیں۔ جبکہ عید قربان میں صرف دو دن باقی ہیں۔ کیا اس کی قربانی ہو جائے گی؟  سائل: الطاف حسین نقشبندی بکھر الجواب بعون الملک الوہاب فتاوٰی فیض رسول میں ہے:"  اس بکرے کی قربانی جا ئز نہیں۔ خواہ کتنا ہی فربہ اور تندرست ہو۔ ...

شہر والوں کے لئےنمازِ عیدالاضحی سے پہلے قربانی کا حکم

السلام علیکم مفتی صاحب!علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں شریعت کی روشنی کیا فرماتے ہیں کہ اگر شہر میں کرفیو لگ جائے اور لوگ مساجد و عید گاہ تک نہ پہنچ سکیں۔ تو اس صورت میں لوگ شہر میں قربانی کب کریں؟ سائل:محمد اقبال خان ضلع لیہ پنجاب الجواب بعون الملک الوہاب فتاوٰ فیض رسول میں ہے:"  اگر شہر میں کرفیو یا کسی دوسرے فتنہ کی صورتحال ہو اور اس وجہ سے لوگ عید الاضحی پڑھنے کے لیے عید گاہ اور مساجد میں نہ جا سکیں تو اس صورت میں دسویں ذوالحجہ کو شہر می...

نمازِ عیدالاضحٰی سے پہلے قربانی کا حکم

السلام علیکم مفتی صاحب!کیا فرماتے ہیں علماءکرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص سے نماز عید الاضحٰی سے پہلے قربانی کر تا ہے ۔ تو اس شخص کا یہ فعل  شریعت میں کیا حیثیت رکھتا ہے؟            سائل:محمد نذیر پتافی کوٹ اددو الجواب بعون الملک الوہاب حضرت علامہ مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمۃ  فرماتے ہیں:"   شہر میں نماز عید الاضحی سے پہلے قربانی کرنا جائز نہیں۔ لیکن دیہات ...

قربانی کی کھا ل  کے مصرف

السلام علیکم مفتی صاحب! مفتی صاحب جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ عید قرباں قریب آگئی اور آپ اس سے بھی واقف ہوں گے کہ قربانی کی کھال کے مسائل کتنے زیادہ ہو جاتے ہیں۔ اور یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ  قربانی کی کھال   کا اصل مصرف کون ہے اور کس کو دی جائے۔برائے مہربانی قربانی کی کھال کے  صحیح مصرف بتا دیں۔       سائل:طالب حسین شہداد کوٹ الجواب بعون الملک الوہاب قربانی کی کھال کو باقی رکھتے ہوئے اسے اپنے کسی کام ...

زرعی زمین کو بیچ کر قربانی کا حکم؟

السلام علیکم مفتی صاحب! کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس شخص کے بارے میں جس کے مال اتنا نہیں ہے کہ وہ نصاب کو پہنچ سکے۔لیکن اس کی زرعی زمین ہے  اور وہ اتنی ہے کہ اگر اس کو بیچ دیا جائے تو اس کے پاس رقم نصاب سے بھی زیادہ ہو جائے گی۔ تو ایسے شخص پر قربانی واجب ہو گی یا نہیں اور ایسے شخص کو صاحبِ نصاب سمجھا جائے گا یا نہیں؟برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں۔ سائل: محمد ذیشان  لیاقت پور الجواب بعون الملک الوہاب جس شخص کے پاس زرعی زمین اتنی ہے کہ...

جانور کو قربانی کے لیے خریدا مگر قربانی نہ کی

السلام علیکم مفتی صاحب! میراماجرہ یہ ہے میں نے عید قربان سے 8 ماہ پہلے قربانی کا  ایک جانور خریدا ۔اور اس جانور کو پالا۔ مگر کسی وجوہات کی بناء پر اس جانو ر کی قربانی نہیں ہو سکی۔تو کیا اس جانور کو اگلے سال کے لئے رکھا جائے یا صدقہ کر دیا جائے؟       سائل:حاجی غلام فرید سکھر پاکستان الجواب بعون الملک الوہاب فتاویٰ فیض رسول میں ہے:"  اگر اس جانور کو قربانی کے لئے غنی یعنی مالک نصاب نے پالا تھا اور اس سال اس ...

باپ زندہ ہو اور اس کی اولاد بھی ہو تو قربانی کس کی طرف ہے؟

السلام علیکم مفتی صاحب! میرا سوال یہ ہے کہ ایک شخص جس کا نام ابوبکر ہے ۔ وہ کہتا ہے کہ اگر باپ زندہ ہو تو  فقط قربانی اسی کے نام سے ہو گی ۔ کسی اور کے نام یعنی اس کی اولاد کے نام سے نہیں ہو گی۔اور اگر کسی نے کر بھی دی تو وہ نفلی قربانی ہو گی نہ کہ واجب۔چاہے وہ لگاتار کئی سال سے کر رہے ہوں۔اور جب کہ زاہد کہتا ہے کہ باپ کی موجودگی میں بھی اولاد یا بیوی کی طرف سے قربانی ہو جاتی ہے۔شریعت کی رو سے مفتیان کرام کیا فرماتے ہیں؟ سائل:نوید خان  د...