ابو موسی اشعری

ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ۔37ھ۔۔۔۔657ء

ابو موسیٰ اشعری  رضی اللہ عنہ۔آپ کا نام عبداﷲ ابن قیس ہے مکہ معظمہ میں ایمان لائے پھر حبشہ ہجرت کر گئے پھر کشتی والوں کے ساتھ ہجرت کرکے مدینہ منورہ پہنچے۔ راستے میں مقام ِخیبرپر حضورﷺ سے ملاقات ہوگئی۔حضرت عمر فاروق نے آپ کو بصرہ کا حاکم بنایا آپ نے ، نہاوند،اصفہان، اہواز کا علاقہ فتح کیا شروع خلافت عثمانیہ تک آپ بصرہ کے حاکم رہے،پھر حضرت عثمان نے آپ کو معزول کرکے کوفہ کا حاکم بنادیا،آپ حضرت عثمان کی شہادت تک کوفہ کے حاکم رہے،حضرت علی نے جنگ صفین کے موقع پراپنی طرف سے ثالث مقرر کیا۔ لیکن جب مصالحت کی کوششیں ناکام ہوگئیں تو گوشہ نشین ہوئے۔اس کے بعد آپ مکہ معظمہ چلے گئے وہاں ہی 52ھ میں آپ کی وفات ہوئی۔ایک روایت کے مطابق 42 ھ میں کوفے میں وفات پائی۔

 

تجویزوآراء