حضرت مولانا شاہ محمد محی الدین بدایونی
حضرت مولانا شاہ محمد محی الدین بدایونی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مظہر محمود محمد محی الدین نام، حضرت سیف اللہ المسلول مولانا شاہ معین الحق فضل رسول قدس سرہٗ کےبڑے صاحبزادے سترہویں صفر ۱۲۴۳ھ سال پیدائش "مظہر محمود" تاریخی نام، بچپن ہی سے آثار بزرگی بشرے سے ظاہر تھے، والد ماجد سے علوم و فنون کا تکملہ کیا، آپ اجیائے سنت میں مستعداد اور وہابیوں کے حق میں برق خاطف تھے، اعلیٰ درجہ کے طبیب تھے، مریض ہر وقت گھیرے رکھتے، درس و تدریس اور تصنیف کا خاص ذوق رکھتے...