حضرت سیدنا لوط علیہ السلام
حضرت سیدنا لوط علیہ السلام ارشاد باری تعالیٰ ہے: فَآمَنْ لَہٗ لُوْطٌ ’’حضرت ابراہیم علیہ السلام کی تمام باتوں کی آپ علیہ السلام نے تصدیق فرمائی اور آپ کے دعویٰ نبوت کی تصدیق فرمائی‘‘ تمام انبیائے کرام نبوت سے پہلے اور نبوت کے بعد گناہوں سے پاک ہوتے ہیں اس لیے یہاں یہ معنی نہیں لیا جاسکتا کہ حضرت لوط علیہ السلام (معاذاللہ) کفر سے ایمان لائے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام نے توحید کی تبلیغ فرمائی تو آپ تو حید پر ایمان لا...