محقق دوراں حضرت مولانا محمد جلال الدین قادری رضوی
محقق دوراں حضرت مولانا محمد جلال الدین قادری رضوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ولادت حضرت مولانا جلال الدین قادری رضوی، تحصیل کھاریاں ضلع گجرات(پاکستان) کے ایک گاؤں چوہدو میں یکم جمادی الاخریٰ ۱۳۵۷ھ؍ ۲۹؍ جولائی ۱۹۳۸ء کو پیدا ہوئے۔ مولانا محمد جلال الدین کے والد ماجد مولانا خواجدین مجددی رحمۃ اللہ علیہ درویش منش اور متقی شخصیت تھے۔ تعلیم وتربیت حضرت مولانا محمد جلال الدین نےناظرہ قرآن مجید اور فارسی کی ابتدائی کتابیں اپنے تایا مولانا فضلِ دین رحمۃ اللہ ...