حضرت علامہ محمد صدیق ہزاروی  

حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی

حضرت غزالیٔ دوراں علامہ سید احمد سعید کاظمی، ملتان علیہ الرحمۃ  غزالی زماں، رازیٔ دوراں علامہ ابوالنجم سید احمد سعید کاظمی ولد سید محمد مختار کاظمی رحمۃ اللہ علیہ بمقام امروہہ مضافات مرادآباد (بھارت) ۱۳۳۲ھ/ ۱۹۱۳ء میں سادات کے ایک عظیم روحانی و علمی گھرانہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کا سلسلۂ نسب سیدنا امام موسیٰ کاظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے۔ اسی نسبت سے آپ کاظمی کہلاتے ہیں۔ تعلیم و تربیت: آپ ابھی اپنی عمر کی ابتدائی منازل طے کر رہے تھے کہ وال...

حضرت قائد اہلِ سنّت علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی

حضرت قائد اہلِ سنّت علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی علیہ الرحمۃ    بطلِ حریت، حق گو مجاہد علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی بن مبلغِ اسلام علامہ شاہ عبدالعلیم صدیقی بن شاہ عبدالحکیم جوش صدیقی ۱۷؍رمضان المبارک ۱۳۴۴ھ/ ۳۱؍مارچ ۱۹۲۶ء میں میرٹھ (ہندوستان) میں پیدا ہوئے۔ آپ کا سلسلۂ نسب خلیفۂ اول حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے جا ملتا ہے۔ اسی نسبت سے آپ صدیقی کہلاتے ہیں۔ آپ کے والد ماجد علامہ شاہ عبدالعلیم صدیقی قادری[۱] (م۱۹۵۴ء) امامِ اہلِ سنت ...

حضرت منبع علم مولانا مفتی سیّد محمد افضل حسین

حضرت منبع علم مولانا مفتی سیّد محمد افضل حسین، فیصل آباد علیہ الرحمۃ  مفتیٔ اعظم حضرت علامہ مولانا مفتی سید محمد افضل حسین صاحب ابن میر سیّد علی حسن صاحب ابن میر سیّد جعفر علی صاحب ابن میر سیّد خیرات علی صاحب، ابن میر سیّد منصور علی صاحب ہندوستان کے موضع بوانا (صوبہ بہار) میں ۱۴؍رمضان ۱۳۳۷ھ/ ۱۳؍جون ۱۹۱۹ء بروز جمعۃ المبارک صبح صادق کے وقت تولد ہوئے۔ آپ حسینی سادات خاندان کے چشم و چراغ ہیں۔ علومِ اسلامیہ کی تحصیل: حضرت مفتی صاحب ایک بلند پایہ ...

حضرت مولانا مفتی تقدس علی خان رضوی پیر جو گوٹھ

حضرت مولانا مفتی تقدس علی خان رضوی پیر جو گوٹھ، سندھ علیہ الرحمۃ  یادگارِ سلف استاذ العلماء جامع معقول و منقول حضرت علامہ مفتی تقدس علی خان[۱] بن الحاج سردار ولی خان بن مولانا ہادی علی خان بن مولانا رضا علی خان (جد امجد مولانا شاہ احمد رضا خان بریلوی) رجب، اگست ۱۳۳۵ھ/ ۱۹۰۷ء میں بمقام آستانہ عالیہ رضویہ محلہ سوداگران، بریلی شریف (ہندوستان) پیدا ہوئے۔ [۱۔مولانا حسن رضا خان قدس سرہ نے آپ کا تاریخی  نام تقدس علی خان (۱۳۲۵ھ)  استخراج فر...

حضرت فاضل نوجوان مولانا جمیل احمد نعیمی

حضرت فاضل نوجوان مولانا جمیل احمد نعیمی، کراچی علیہ الرحمۃ مخدوم ملت حضت علامہ مولانا جمیل احمد نعیمی ولد جناب قادر بخش ذوالحجہ، فروری ۱۳۵۵ھ/ ۱۹۳۷ء میں انبالہ چھاؤنی مشرقی پنجاب (ہندوستان) میں پیدا ہوئے۔ آپ کے آباؤ اجداد کا پیشہ تجارت ہے جبکہ بعض افرادِ خاندان ملازمت پیشہ ہیں اور بعض نے زمینداری بھی اختیار کی۔ علامہ نعیمی نے مڈل تک اُردو کی تعلیم حاصل کی۔ فارسی کی ابتدائی کتب مولانا ارشاد احمد  سے نفحۃ الیمن کے بعض اسباق مولانا قاضی زین العا...

حضرت مقرر جادوبیاں مولانا خدا بخش اظہر

حضرت مقرر جادوبیاں مولانا خدا بخش اظہر، شجاع آباد علیہ الرحمۃ  مقرّر خوش الحان حضرت علامہ مولانا خدا بخش اظہر بن رحیم بخش خان ۱۳۴۹ھ/ ۱۹۳۰ء میں بمقام کوٹلہ نواب تحصیل لیاقت پور (ریاست بہاول پور) میں پیدا ہوئے۔ آپ نے مڈل تک اُردو تعلیم حاصل کی ا ور پھر علومِ عربیہ کی تمام کتب متداولہ اور دورۂ حدیث مدرسہ  عربیہ انوار العلوم ملتان میں پڑھ کر سندِ فراغت حاصل کی۔ آپ نے جن اکابر علماء کے سامنے زانوئے تلمذ طے کیا، ان کے اسماء یہ ہیں: ۱۔ &n...

حضرت استاذ العلماء مفتی محمد خلیل خان برکاتی

حضرت استاذ العلماء مفتی محمد خلیل خان برکاتی، حیدرآباد علیہ الرحمۃ  حضرت علامہ مفتی محمد خلیل خان برکاتی بن عبدالجلیل خان (مرحوم) ذی قعدہ ۱۳۳۸ھ/ ۱۹۲۰ء میں بمقام کھریری ضلع علی گڑھ (بھارت) پیدا ہوئے۔ خاندان: آپ کا تعلق لودھی پٹھان خاندان سے ہے۔ آباؤ اجداد کا زیادہ رجحان فوجی ملازمت کی طرف تھا۔ علاوہ ازیں زمینداری کا پیشہ بھی اختیار کیا جاتا تھا، جبکہ آپ کے نانا مولانا عبدالرحمان خان عرف لال خان ایک جید عالمِ دین تھے اور حضرت علامہ لطف اللہ خا...

حضرت مبلّغ اعظم مولانا خورشید احمد، ظاہر پیر

حضرت مبلّغ اعظم مولانا خورشید احمد، ظاہر پیر، رحیم یار خاں علیہ الرحمۃ    اہل سنّت و جماعت کے عظیم مبلغ حضرت مولانا خورشید احمد ولد جناب منشی حبیب اللہ فیضی ۱۹۲۷ء میں بمقام راجن پور کلاں ڈہریں والی، تحصیل و ضلع رحیم یار خاں میں پیدا ہوئے۔ آپ راجپوت خاندان کے چشم و چراغ ہیں اور آپ کے اکابر میں سے حضرت مفتی غلام حسن رحمہ اللہ، حضرت جمال اللہ ملتانی رحمہ اللہ کے خلیفۂ مجاز تھے اور اب ان کا روضۂ مبارکہ ملتان شریف میں مرجع خلائق ہے۔ حضرت مول...

حضرت مخدوم اہل سنت مولانا سید زاہد علی قادری

حضرت مخدوم اہل سنت مولانا سید زاہد علی قادری، فیصل آباد علیہ الرحمۃ   حضرت مولانا علامہ ابوالفیض سید زاہد علی شاہ قادری رضوی رحمہ اللہ ابن سید شاہد علی ۱۳۵۳ھ/ ۱۹۳۴ء میں پیلی بھیت (یوپی انڈیا) کے محلہ کھکرا میں سادات کے ایک علمی و روحانی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ کے جدِّ امجد مولانا حافظ سید شوکت علی پیلی بھیت کی مشہور شخصیت تھے۔  مرکزی جامع مسجد کی خطابت و امامت کے علاوہ ایک دینی مدرسہ بھی قائم کیا ہوا تھا جہاں کثیر تعداد میں طلباء اکتسا...

حضرت محققِ بے مثیل علامہ عبدالحق غور غشتوی

حضرت محققِ بے مثیل علامہ عبدالحق غور غشتوی، غور غشتی (کیمبلپور) علیہ الرحمۃ    محققِ بے مثیل حضرت میاں عبدالحق ابن امیر احمد ابن احمد شیخ صحابی رسول حضرت جابر رضی اللہ عنہ، کی اولاد امجاد میں سے ہیں۔ آپ اپنے وقت کے امام اور جلیل القدر علماء کے استاذ ہیں۔ آپ کی عمر اس وقت (۱۹۷۸ء میں) اکیاسی سال سے متجاوز ہے۔[۱] [۱۔ ماہنامہ فکر و نظر، شعبان ۱۳۹۶ھ/ اگست ۱۹۷۶ء، ص۱۳۰] تعلیم و تربیت: ابھی آپ کی عمر ایک برس تھی کہ والد اس دارِ فانی سے کوچ کرگئ...