افضل البشر حضرت سیدنا ابوبکر صدیق
ابوبکرالصدیق رضی اللہ عنہ ابوبکرالصدیق،ان کا نام عبداللہ بن عثمان تھا،ہم ان کا ذکر پیشترازیں ان کے ترجمے میں بالتفصیل بیان کرآئے ہیں،وہاں ہم نے ان کے نام کے بارے میں اختلاف کاذکر بھی کیا ہے،ان کی والدہ کا نام سلمی دختر صخر بن عامر بن عمرو بن کعب تھا،جو اپنے شوہر کے والد کی عمزاد تھیں،حبیب بن شہید نے میمون بن مہران سے ،انہوں نے یزید بن اصم سے روایت کیا،کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے پوچھا،عمر میں تم بڑ...