تاریخ مشائخِ نقشبندیہ  

امام المسلمین حضرت سیدنا امام جعفر صادق

 امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ   خاندانی حالات: آپ امام زین العابدینؓ کے پوتے اور امام محمد باقر کے صاحبزادے ہیں۔ آپ کی والدہ ام فروہ حضرت ابوبکر صدیق کے پوتے قاسم کی صاحبزادی ہے۔ اور ام فروہ کی ماں اسماء حضرت ابوبکر صدیقؓ کے بیٹے عبدالرحمٰن ؓکی صاحبزادی ہے۔ اسی واسطے آپ فرمایا کرتے تھے  ولدنی ابوبکر مرتین۔ یعنی میں ا بوبکر سے دو مرتبہ پیدا ہوا ہوں۔ مگر حضرت مجدد الف ثانی فرماتے ہیں[۱] کہ حضرت امام کا نسب صوری اور نسب معنوی...

امام المسلمین حضرت سیدنا امام جعفر صادق

حضرت امامِ جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ مدینہ منوّرہ (80ھ/ 699ء۔۔۔149ھ/ 766ء) مدینہ منوّرہ  قطعۂ تاریخِ وصال ہے عیاں آپ کا نسب نامہ آپ سیّد ہیں ابنِ باقر ہیں اُن کا سالِ وصال اے صاؔبر کہیے ’’نوری امام جعفر ہیں‘‘ 766ء (صاؔبر براری، کراچی)  آپ حضرت امام زین العابدین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پوتے اور حضرت امام محمد بن باقر  رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے صاحبزادے ہیں۔ آپ کی والدہ ...

حضرت خواجہ ابو یوسف ہمدانی

حضرت خواجہ ابو یوسف ہمدانی رحمۃ اللہ علیہ آپ نامِ نامی اسم گرامی یوسف بن ایوب اور کنیت ابو یعقوب تھی۔ آپ کی ولادت با سعادت ۴۴۱ھ میں موضع بوزنجرد (ہمدان کے نواحی وہ) میں ہوئی۔ اٹھارہ برس کی عمر میں بغداد میں آئے ابواسحاق شیرازی رحمہ اللہ کی صحبت اختیار کرکے فقہ پڑھی۔ یہاں تک کہ اصولِ فقہ و مذہب و خلاف میں مہارت تامہ حاصل ہوگئی۔ قاضی ابوالحسنین محمد بن علی بن مہتدی باللہ، ابوالغنائم عبدالصمد بن علی بن مامون رحمہ اللہ علیہ، ابوجعفر بن احمد بن مسلم ر...

سلطان العارفین حضرت بایزید بسطامی

سلطان العارفین حضرت بایزید بسطامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ کی ولادت  باسعادت ۱۳۶ھ میں بُسطام شہر میں ہوئی۔ آپ کے دادا پہلے مجوسی (آتش پرست) تھے، بعد میں مسلمان ہوگئے۔ آپ کے والد ماجد عیسیٰ، بسطام شہر کے جلیل القدر بزرگوں میں شمار ہوتے تھے۔ آپ کی والدہ ماجدہ فرماتی ہیں کہ جس وقت بایزید میرے پیٹ میں تھے اُس وقت اگر کوئی مشتبہ غدا پیٹ میں چلی جاتی تو اس قدر بے کلی اور بے چینی ہوتی کہ مجھے حلق میں انگلی ڈال کر وہ غذا نکالنا پڑتی۔ آپ کے دو بھائی ...