حضرت ابوسلیمان دارانی
حضرت ابوسلیمان دارانی علیہ الرحمۃ یہ بھی پہلے طبقہ میں سے ہیں۔آپکا نام عبدالرحمٰن بن احمدبن عطیہ عنسی ہے۔بعض کہتے ہیں "عبدالرحمٰن عطیہ"شام کے قدماہ مشائخ سے ہیں اور انکے رہنے والے ہیں جو دمشق کے دیہات میں سے ایک گاؤں ہے۔آپکی قبر بھی اسے گاؤں میں ہےاور یہاحمد بن ابی الحواری کے استاد ہیں۔ریحائتہ الشام یعنی عزیزو متبرک شام ۲۱۵ ہجری میں دنیا سے رخصت ہوئے ہیں ۔ابو سلیمان سے پوچھا گیا کہ مغفرت کی حقیقت کیا ہے ۔کہایہ ہےکہ"ایک کےسوادونوں جہاں میں اور کوئ...