سلطان العارفین حضرت بایزید بسطامی  

سلطان العارفین حضرت بایزید بسطامی

سلطان العارفین حضرت بایزید بسطامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ کی ولادت  باسعادت ۱۳۶ھ میں بُسطام شہر میں ہوئی۔ آپ کے دادا پہلے مجوسی (آتش پرست) تھے، بعد میں مسلمان ہوگئے۔ آپ کے والد ماجد عیسیٰ، بسطام شہر کے جلیل القدر بزرگوں میں شمار ہوتے تھے۔ آپ کی والدہ ماجدہ فرماتی ہیں کہ جس وقت بایزید میرے پیٹ میں تھے اُس وقت اگر کوئی مشتبہ غدا پیٹ میں چلی جاتی تو اس قدر بے کلی اور بے چینی ہوتی کہ مجھے حلق میں انگلی ڈال کر وہ غذا نکالنا پڑتی۔ آپ کے دو بھائی ...

سلطان العارفین ابویزید طیفور بن عیسی بسطامی

سلطان العارفین ابویزید طیفور بن عیسیٰ بسطامی قدس سرہ   ولادت باسعادت: آپ کا دادا پہلے مجوسی تھا، پھر مسلمان ہوگیا، آپ کے دو بھائی آدم و علی نامی تھے۔ جو عابد و زاہد تھے۔ مگر آپ زہد و عبادت میں ان سے بڑھے ہوئے تھے۔ آپ کو علم  باطن میں حضرت امام جعفر صادق ﷫کی روحانیت سے تربیت ہے۔ کیونکہ آپ کی پیدائش حضرت امام کی وفات شریف کے بعد ہے۔ بچپن کے حالات: بچپن میں آپ نے مکتب میں پڑھنا شروع کیا۔ جب آپ سورہ لقمان کی اس آیت پر پہنچے۔ ان اشکر لی ولوا...