شہزادیٔ رسول حضرت سیدہ فاطمہ
شہزادیٔ رسول حضرت سیدہ فاطمہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی چوتھی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہاہیں ۔ ولادت با سعادت: سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہاکی پیدائش ، ولادت نبوی علیہ السلام کے اکتالیسویں سال ہوئی ۔ اہل سیر کہتے ہیں کہ یہ قول ابو بکر رازی کا ہے۔ ابن اسحق کا قول ہے کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی تمام اولاد اظہارِ نبوت سے پہلے پیدا ہوئی ہے بجز حضرت ابراہیم آپ کے صاحبزادے کے جو مدینہ المنورہ میں پید...