حضرت شیخ صدرالدین عارف سہروردی
حضرت شیخ صدرالدین عارف سہروردی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ شیخ الاسلام بہاؤ الدین ذکریا کے صاحبزادے تھے، والد کے بعد مسند پر متعین ہوئے بہت سے اولیاء اللہ آپ کے سلسلہ اردات میں منسلک ہوئے ان کے ایک مرید خواجہ ضیاءالدین نے ان کے ملفوظات کو جمع کر کے اس کا نام کنوز الفوائد رکھا تھا۔ اس میں شیخ صدرالدین نے مسلمانوں کو جو نصیحتیں کی ہیں وہ عمل سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان نصائح سے اندازہ لگایا جاسکتا...