حضرت مولانا عبدالحق غور غشتوی  

حضرت محققِ بے مثیل علامہ عبدالحق غور غشتوی

حضرت محققِ بے مثیل علامہ عبدالحق غور غشتوی، غور غشتی (کیمبلپور) علیہ الرحمۃ    محققِ بے مثیل حضرت میاں عبدالحق ابن امیر احمد ابن احمد شیخ صحابی رسول حضرت جابر رضی اللہ عنہ، کی اولاد امجاد میں سے ہیں۔ آپ اپنے وقت کے امام اور جلیل القدر علماء کے استاذ ہیں۔ آپ کی عمر اس وقت (۱۹۷۸ء میں) اکیاسی سال سے متجاوز ہے۔[۱] [۱۔ ماہنامہ فکر و نظر، شعبان ۱۳۹۶ھ/ اگست ۱۹۷۶ء، ص۱۳۰] تعلیم و تربیت: ابھی آپ کی عمر ایک برس تھی کہ والد اس دارِ فانی سے کوچ کرگئ...