حضرت مولانا عبد الحفیظ حقانی مفتی آگرہ علیہ الرحمۃ
عالم ربانی وحید العصر مولانا محمد عبد الحفیظ ابن حضرت مولانا عبد المجید منوطن قصبہ آنولہ، ضلع بریلی، اپنے نانہال محلہ بانس شہر بریلی میں ۱۳۱۸ھ کو پیدا ہوئے، مدرسہ منظر حق ٹانڈہ، ضلع فیض آباد میں والد ماجد سے تکمیل علوم و فنونکرکے ۱۹۱۸ء میں سند حدیث حاصل کی، علی الترتیب بنارس، مبارک پور دو۲ دو۲ سال درس دیا، بعدہٗ سات برس منظر حق میں مدرس رہے ۱۹۳۰ء میں قصور ضلع لاہور گئے اور سولہ ماہ مقیم رہے، یہاں سے امر تسر چندہماہ ٹھہر کر دھلی کے دار العلوم ن...