حضرت امام ابو جعفر احمد بن محمد طحاوی
حضرت امام ابو جعفر احمد بن محمد طحاوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ احمد بن محمد بن سلامہ بن عبد الملک الازدی الطحاوی: اپنے زمانہ کی فقہ و حدیث میں جلیل لقدر عظیم الشان امام ثقہ سعتمد تھے،مصر میں امام ابو حنیفہ کے مذہب کی ریاست آپ پر منتہیٰ ہوئی حافظ سیوطی نے حسن المحاضرہ میں لکھا ہے کہ آپ ثقہ ثبت فقیہ تھے،یہاں تک کہ آپ جیسا آپ کے بعد جیسا آپ کے بعد کوئی نہیں ہوا۔انساب میں سمعانی شافعی نے لکھا ...