حضرت فاضلِ جلیل علّامہ مولانا غلام مہر علی گولڑوی
حضرت فاضلِ جلیل علّامہ مولانا غلام مہر علی گولڑوی، چشتیاں علیہ الرحمۃ فاضلِ جلیل حضرت علامہ مولانا غلام مہر علی بن مولانا جان محمد مدظلہ ۱۵؍ شوال ۱۳۴۲ھ/ ۲۰؍ جون ۱۹۲۴ء بروز اتوار محمود پور بہاول نگر میں پیدا ہوئے۔ آپ پنجاب کے مشہور راجپوت خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ عبداللہ بھٹی المشہور دلّا بھٹی جس نے مغلِ اعظم اکبر کے خلاف جنگ لڑی، آپ کے اجداد میں سے تھے۔ آپ کے والد ماجد حضرت مولانا جان محمد مدظلہ نے ۱۳۳۶ھ میں دہلی اور ۱۳۵۷ھ میں مدینہ...