حضرت بشر بن الحارث بن عبد الرحمن حافی
حضرت بشر بن الحارث بن عبد الرحمن حافی علیہ الرحمۃ یہ حضرت پہلے طبقہ میں ہیں آپکی کنیت ابوانصر ہے ۔کہتے ہیں کہ دراصل آپ مرد کےبعض دیہات کے رہنے والے ہیں پھر بغداد میں مقیم ہو گئے اور وہیں بروز بدھ ۱۰محرم ۲۲۷ ہجری کئی سال امام احمد بن حنبل ؓ سے پہلے فوت ہوگئے۔ لوگ انکو امام موصوف سے زیادہ بزرگ سمجھتے تھے۔یہاں تک کہ خلق قرآن کا فتنہ واقع ہوا اس وقت یہ تو گھر میں بیٹھ رہے اور امام احمد بن حنبل سا...