حضرت علامہ مولانا عبد الحق خیر آبادی
حضرت علامہ مولانا عبد الحق خیر آبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ۱۲۴۴ھ میں دھلی میں پیدا ہوئے، حضرت مولانا سید شاہ مصباح الحسن پھپھوندی اپنے استاذ مولانا ہدایت اللہ خاں جون پوری کی روایت سے فرماتے تھے کہ حضرت علامہ فضل حق خیر آبادی نے آپ کے عقیقہ میں ساٹھ ہزار روپے خرچ کیے تھے۔ آپ نےوالد ماجد سے کسب علوم کیا،۱۲۵۸ھ میں چودہ برد کی عمر میں فاتحہ فراغ پڑھا مشاہیر علمائے دہلی، مفتی صدر الدین وغیرہ علیہم الرحمۃ نے جلسۂ دستار بندی میں شرکت کی عرصہ تک سہان...