سید محمد المہدی السنوسی ؓ

سید محمد المہدی السنوسی ؓ

حضرت سید محمد المہدی بن محمدبن علی السنوسی ؓ ۱۲۶۰ھ / ۱۸۴۴ء میں پیدا ہوئے ۔ آپ دوسری سنوسی تحریک کے رئیس تھے ۔ اپنے والد کی وفات کے بعد ان کے خلیفہ مقرر ہوئے اور بطور مصلح مشہور ہوئے۔ آپ کے دور میں سلسلہ طریقت کو بہت قوت حاصل ہوئی ۔آپ کی خانقائیں المغرب الاقصی سے ہند تک اور ودّای سے آستانہ ، اور کثرت سے الصحراء الکبرٰی و شمال افریقہ تک پھیل گئیں ۔اس وقت ہر خانقاہ میں ایک خلیفہ مقرر تھا ۔جس کے ذمہ متعدد شعبہ تھے، عوام الناس کی تعلیم و تربیت اور جانوروں کا پالنا و زراعت کا پیشہ اختیار کرنا ۔ مریدوں کی مدد اور خانقاہ پر خرچ کرنا اور جو خرچ سے زیادہ بچ جاتا وہ شیخ السنوسی کی خدمت میں ارسال کر دینا ۔ سخاوت میں آپ یحییٰ بادشاہ کی مشابہت رکھتے تھے۔ سلطان عبد المجید کو آپ کے کارناموں سے ڈرایاگیا ۔اس وجہ سے آپ ۱۳۱۳ھ میں واحہ(الکفرہ)کی طرف چلے گئے اور پھر ودّای منتقل ہوگئے ۔ یہاں ہی آپ ؒ ۲۳ صفر ۱۳۲۰ھ / ۱۹۰۲ء میں وصال فرما گئے ۔ آپ لیبیا کے آخری بادشاہ محمد ادریس السنوسی کے والد مکرم تھے۔

تجویزوآراء