محسن ملت تاج العلماء حضرت علامہ مفتی محمد عمر نعیمی مراد آبادی
محسن ملت تاج العلماء حضرت علامہ مفتی محمد عمر نعیمی مراد آبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ و۱۳۱۱ھ/۱۳۸۶ھ/۱۹۶۶ء تاج العلماءمفتی عمر نعیمی ابن محمد صدیق مراد آبادی، ضلع مراد آباد ہند کے رہنے والے تھے، آپ کی پیدائش ۲۷/ ربیع الاخر ۱۳۱۱ھ کو مراد آباد میں ہوئی آپ کے والد عمارتی لکڑے کے تاجر تے، ان کے کئی بچے صغ سنی میں انتقال کر گئے تھے اس لیے آپ کے نانا یہ منت مانی تھی کہ اگر میری بیٹی کے یہا...