قدوۃ العارفین حضرت مولانا غلام محی الدین قصوری دائم الحضوری
قدوۃ العارفین حضرت مولانا غلام محی الدین قصوری دائم الحضوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ شیخ المشائخ ، امام الفضلاء مرجع العرفاء حضرت مولانا خواجہ غلام محی الدین قصوری دائم الحضور ابن حضرت مولانا غلام مصطفی ابن حضرت مولانا غلام مرتضیٰ (رحمہم اللہ تعالیٰ) ۱۲۰۲ھ؍۸۔۱۷۷۸ء میں قصورمیں پید اہوئے[1] آپ کے والد ماجد ار جد امجد بلند پایہ ولی اور متجر اہل علم تھے پنجابی زبان کے شیکسپئر پیر وارث شاہ اور...