حضرت علامہ مولانا گل محمد صدیقی
حضرت علامہ مولانا گل محمد صدیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا قاضی گل محمد بن مولانا غلام حسین صدیقی گوٹھ ترائی ( تحصیل گڑھی یاسین ضلع شکار پور ) میں تولد ہوئے ۔ ترائی کے قاضی نامور علماء گذرے ہیں ، مولانا گل محمد کے آباء واجداد میں نسل درنسل علماء پیدا ہوئے ہیں ۔ شہباز خطابت مولانا قاضی دوست محمد صدیقی المعروف مولانا بلبل سندھ ، مولانا گل محمد کے بھتیجے تھے۔ تعلیم و تربیت : ابتدائی تعلیم اپنے گوٹھ میں حاصل کی، اس کے بعد گوٹھ اسحاق دیرو ( تحصیل گ...