خواجہ معین الدین چشتی اجمیری
آپ مشائخ چشت کے اعلیٰ مشائخ اور اولیاء میں مانے جاتے ہیں، ریاضت اور کرامت میں شہرۂ آفاق ہوئے اور ولایت کے اوصاف میں موصوف تھے عظیم الشان اور رفیع المقام تھے۔ صحیح النسب سادات میں سے تھے ۔ آپ کو حضرت خواجہ عثمانی ہارونی قدس سرہ سے خرقہ خلافت ملا تھا اور سلسلۂ چشتیہ کو برصغیر پاک و ہند میں امام الطریقت کی حیثیت سے رائج کیا، آپ کی تشریف آوری سے اس ملک میں اسلام کی اشاعت ہوئی۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو بعض مفکرین اسلام نے ہند النبی اور ہند الول...