حضرت شاہ فضل الرسول بدایونی
حضرت شاہ فضل الرسول بدایونی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت عین الحق شاہ عبد المجید بد ایونی کے بڑے صاحبزادے، فضل رسول نام، ماہِ صفر ۱۲۱۳ھ میں ولادت ہوئی، دادا بزرگوار حضرت شاہ عبد الحمید بد ایونی نے ظھور محمدی تاریخی نام رکھا، صرف ونحو کی کتابیںدادا سےپڑھیں، ۱۲۲۵ھ میں بغیر اجازت پار ادۂ تعلیم براہ شاہجہانپوری چوتھےدن فرنگی محل لکھنؤ پہونچے، مولانا شاہ نورالحق ابن مولانا شاہ انوار الحق فرنگی محلی کے درس م یں شریک ہوکر کامل تین برس کسب علوم کیا، اُستاذ...