حضرت ذوالنون مصری
حضرت ذوالنون مصری علیہ الرحمۃ یہ حضرت اول طبقہ کے ہیں آپکا نام ثوبان ب ابراھیم ہے۔آپ کی کنیت ابوالفیض ہے اورلقب ذوالنون۔اس کے سوا اور بھی القاب ہیں لیکن زیادہ صحیح یہی ہے۔آپ مواضع اخمیم مصر میں رہتے تھے۔جہاں کہ امام ژافعی علیہ الرحمۃ کی قبر ہے۔آپ کے والد نوبی (منسوب بہ نوبہ )تھے۔قریش کے موالی (مولیٰ وہ غلام جو آزاد کردیا گیا ہو)تھے۔نوبہ مصر و جش کے درمیان ایک علاقہ ہے۔آپ کے بھائی تھے جن میں ا...