حضرت مولانا مفتی تقدس علی خان رضوی پیر جو گوٹھ
حضرت مولانا مفتی تقدس علی خان رضوی پیر جو گوٹھ، سندھ علیہ الرحمۃ یادگارِ سلف استاذ العلماء جامع معقول و منقول حضرت علامہ مفتی تقدس علی خان[۱] بن الحاج سردار ولی خان بن مولانا ہادی علی خان بن مولانا رضا علی خان (جد امجد مولانا شاہ احمد رضا خان بریلوی) رجب، اگست ۱۳۳۵ھ/ ۱۹۰۷ء میں بمقام آستانہ عالیہ رضویہ محلہ سوداگران، بریلی شریف (ہندوستان) پیدا ہوئے۔ [۱۔مولانا حسن رضا خان قدس سرہ نے آپ کا تاریخی نام تقدس علی خان (۱۳۲۵ھ) استخراج فر...