مفتی غلام سرور لاہوری  

حضرت نجم الدین کبریٰ

حضرت نجم الدین کبریٰ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کنیت ابوالجناب اور لقب کبٰری تھا اسم مبارک احمد بن الخیوتی اور خطاب نجم الدین کبٰری کا لقب ملنے کا واقعہ یوں ہوا کہ طالب علمی کے زمانہ میں جس سے مناظرہ کرتے مدِّ مقابل پر غالب آتے اسی وجہ سے طامتہ الکبری کے خطاب سے مشہور ہوگئے لفظ طامتہ تو کثرتِ استعمال سے حذف ہوگیا حضرت شیخ آپ کو ولی تراش کے لقب سے پکارتے تھے آپ عالم وجد میں جس کسی پر نگاہ ڈالتے اسے مرتبہ ولایت تک پہنچا دیتے ایک دن ایک سوداگر آپ کی خانق...

حضرت نجم الدین کبریٰ

حضرت نجم الدین کبریٰ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کنیت ابوالجناب اور لقب کبٰری تھا اسم مبارک احمد بن الخیوتی اور خطاب نجم الدین کبٰری کا لقب ملنے کا واقعہ یوں ہوا کہ طالب علمی کے زمانہ میں جس سے مناظرہ کرتے مدِّ مقابل پر غالب آتے اسی وجہ سے طامتہ الکبری کے خطاب سے مشہور ہوگئے لفظ طامتہ تو کثرتِ استعمال سے حذف ہوگیا حضرت شیخ آپ کو ولی تراش کے لقب سے پکارتے تھے آپ عالم وجد میں جس کسی پر نگاہ ڈالتے اسے مرتبہ ولایت تک پہنچا دیتے ایک دن ایک سوداگر آپ کی خانق...

حضرت شیخ سید احمد کبیر رفاعی

حضرت شیخ سید احمد کبیر رفاعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنے زمانے کے شیخ الوقت اور امام الاولیأ تھے۔ بڑے عابد و زاہد، عالم فاضل اور صاحبِ کشف و کرامت تھے۔ آبائی نسبت امام علی بن موسیٰ کاظم سے ہے۔ نسبتِ خرقہ پانچ واسطوں سے حضرت شیخ شبلی تک منتہی ہے۔ حضرت غوث الاعظم سے بھی فیوض و برکات حاصل کیے ہیں۔ حضرت غوث الثقلین نے ان کی ہمشیر کو اپنی بہن کہا تھا اس لیے آپ انہیں اپنا خواہر زادہ سمجھتے تھے۔ ایک روز شیخ احمد رفاعی کے بھانجے شیخ ابوالحسن اِن کے حجرے ...

مولائے روم محمد جلال الدین رومی

  اسم گرامی بہاءالدین محمد قدس سرہٗ تھا۔ مولا اپنے والد سے بیعت تھے فقر میں بلند مقام کے مالک تھے آپ نے اپنا دارالعلوم جاری کیا تو اس میں ہرروز چار سو (۴۰۰) طلباء درس لیتے تھے آپ کے اشعار مضامین معرفت اور توحید سے پُر تھے ولی مادر زاد تھے چھ سال کی عمر میں تین دن کے بعد روزہ افطار فرماتے۔ نفحات الانس میں لکھا ہے کہ آپ کی عمر ابھی چھ سال ہی تی کہ جمعہ کے دن چند ہم عمر بچوں کے ساتھ کھیل رہے تھے یہ لڑکے کوٹھے کی چھت پر تھے ایک لڑکے نے کہا۔ آؤ ہ...

حضرت خواجہ اویس قرنی﷜

    جناب رسالت مآب حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے بعد سر دفتر اولیاء اللہ حضرت سہیل یمنی المعروف اویس قرنی رضی اللہ عنہ کا اسمی گرامی آتا ہے آپ کی فضیلت کے لیے یہ دلیل بڑی اہمیت رکھتی ہے کہ آپ سرکار دو عالم کے عاشق جانباز تھے۔ آپ نے حضور کے دیدار پر انوار کے بغیر اور خدمت اقدس میں حاضر ہوئے بغیر ہی دولتِ ایمان اور عظمتِ اسلام حاصل کی۔ حضرت خواجہ فریدالدین﷫ اپنی کتاب تذکرۃ الاولیاء میں فرماتے ہیں  کہ ’’ح...

مُحِبُّ النبی حضرت شاہ فخر الدین دہلوی

مُحِبُّ النبی حضرت شاہ فخر الدین دہلوی رحمۃ اللہ علیہ ۱۱۲۶ھ کی بات ہے۔ اورنگ آباد (دکن) میں حضرت شاہ نظام الدین کے ہاں ایک فرزند ارجمند کی ولادت ہوئی۔ حضرت نے فوراً دہلی میں اپنے پیرو مرشد حضرت شاہ کلیم اللہ دہلوی کو اطلاع بھجوائی وہ اس خبر سے بے حد مسرور ہوئے اور جواباً کہلا بھیجا کہ نظام الدین تمہارا یہ بیٹا نہایت فرخندہ فال وخوش اقبال ہے۔ میں تمہیں اس بچے کے شاندار مستقبل کی بشارت دیتا ہوں وقت آئے گا کہ یہ بچہ شاہجہاں آباد (دہلی) میں ہدایت دار...

حضرت شاہ فخر الدین دہلوی

حضرت شاہ فخر الدین دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ اپنے وقت کے بہت بڑے عالم دین تھے۔ اور چشتیہ سلسلہ کے بہت بڑے شیخ تھے۔ شیخ نظام الدین اولیاء اللہ کے خلیفہ بھی تھے اور بیٹے بھی تھے شریعت کے علوم اور طریقت کے رموز سے واقف تھے ظاہری اور باطنی کمالات میں بے مثال تھے والد کی طرف سے آپ کا سلسلہ نسب شیخ شہاب الدین سہروردی سے ملتا تھا۔ اور والدہ کی طرف سے بندہ نواز سید محمد گیسودراز سے نسبت تھی ۔ آپ پانچ بھائی تھے۔ محمد عماد الدین۔  غلام معین الدین...

امام المسلمین حضرت سیدنا امام جعفر صادق

 حضرت جعفر بن محمد بن علی بن حسین﷜ آپ کی کنیت ابوعبداللہ، ابواسماعیل تھی۔ لقب صادق۔ آپ کی والدہ ام فروہ حضرت عبدالرحمٰن بن صدیق اکبر﷜ کی پوتی تھیں۔ آپ مدینہ منورہ میں ۱۳ ربیع الاول ۸۰ھ بروز پیر پیدا ہوئے۔ آپ ائمہ اثنا عشر  کے امام ششم تھے۔ آپ عظمائے اہلبیت اور علمائے سادات میں ممتاز حیثیت کے مالک تھے۔ خلیفہ منصور عباسی کسی معاندِ اہلبیت کے کہنے پر حضرت جعفر سے کبیدہ خاطر ہوگیا۔ اپنے مصاحب ربیع کو بلا کر حکم دیا کہ حضرت کو پیش کریں۔ جب...

حضرت ابو محمد عبداللہ مغربی تونسوی

حضرت ابو محمد عبداللہ مغربی تونسوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسم گرامی محمد اسماعیل تھا۔ حضرت شیخ ابوالحسن علی زرین کے مرید تھے۔ آپ کے استاد ابراہیم خواص، ابراہیم بن شیبان کرمان شاہی تھے۔ آپ کی روحانی نسبت تین واسطوں سے شیخ حسن بصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے ملتی ہے۔ آپ حضرت شیخ ابوالحسن کے مرید تھے۔ وہ خواجہ عبدالواحد بن زیدودی اور وہ خواجہ حسن بصری سرھم کے مرید تھے۔ایک دن کوہ سینا پر کھڑے باتیں کر رہے تھے۔ ان کی گفتگو سے پتھر لڑکھڑاتے اور دریائے ہام...

حضرت امام سری سقطی

حضرت امام سری سقطی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سرّی نام۔ ابوالحسن کنیت۔ حضرت شیخ معروف کرخی کے نامور مرید و خلیفہ تھے۔ اپنے عہدے کے مقتدائے زماں، شیخِ وقت، صاحبِ علم اور امامِ اہلِ طریقت تھے۔ سب سے پہلے بغداد میں آپ ہی نے برسرِ منبر حقائقِ توحید بیان کیے۔ عراق و عجم کے اکثر مشائخ آپ کے حلقۂ ارادت میں داخل تھے۔ پیشہ تجارت تھا۔ خوردہ فروشی کی دوکان تھی۔ متفرق چیزیں بیچا کرتے تھے۔ اس لیے سقطی مشہور ہوگئے (سقطی خوردہ فروش بساطی متفرق چیزیں بیچنے والے کہتے ...