امام المسلمین حضرت امام موسی کاظم
آں مقتدائے جمیع امم، امام ابو الحسن موسیٰ کاظم بن جعفر الکاظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ آئمہ اہل بیت میں سے ساتویں امام۔ ہیں۔ آپ کا اسم گرامی موسیٰ کنیت ابو الحسن ابو ابراہیم اور ابو علی ہے۔ آپ کے القاب بوجہ عنایت حلم، صبر، کاظم، صالح، صابر، اور امین تھے۔ آپ کی والدہ ماجدہ کا اسم گرامی ام ولد حمیدہ تھا۔ آپ کی ولادت بروز یکشنبہ سات ماہ صفر ۱۲۸ھ بمقام منزل ابوا جو م کہ و مدینہ منورہ کے مابین ہے واقعہ ہوئی۔ اپنے والد ماجد کے وصال کےوقت آپ کی عمر بیس سال ت...