سیف اللہ المسلول معین الحق شاہ فضلِ رسول قادری بدایونی
سیف اللہ المسلول معین الحق شاہ فضلِ رسول قادری بدایونی علیہ الرحمۃ قدس سرہ العزیز آپ معقول و منقول کے جامع اور شریعت و طریقت کے شیخِ کامل تھے۔ عمر عزیز کا بہت بڑا حصہ خلقِ خدا کے جسمانی و روحانی امراض کے علاج میں صرف، ان گنت افراد آپ سے فیض یاب ہوئے۔ اس کے علاوہ تحریر و تقریر کے ذریعے مسلکِ اہل سنت و جماعت کے تحفظ کے لیے قابلِ قدر کوششیں کیں۔ اس دور میں کچھ لوگ محمد بن عبدالوہاب نجدی کی کتاب التوحید سے بری طرح متاثر ہوئے ...