حضرت سیدنا امام جعفر صادق
امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے خاندانی حالات آپ امام زین العابدین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پوتے اور امام محمد باقر کے صاحبزادے ہیں۔ آپ کی والدہ ام فروہ حضرت ابوبکر صدیق کے پوتے قاسم کی صاحبزادی ہے۔ اور ام فروہ کی ماں اسماء حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بیٹے عبدالرحمٰن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی صاحبزادی ہے۔ اسی واسطے آپ فرمایا کرتے تھے ولدنی ابوبکر مرتین۔ یعنی میں ا بوبکر سے دو مرتبہ پیدا ہوا ہوں۔ مگر حضرت مجدد الف ث...