حضرت شیخ سرّی سَقطی
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلَیْہِ وَعَلَیْہِمْ وَعَلَی الْمَولی الشیخ سِرّیِّ نِ السَّقْطِیِّ رضِی اَللہ تعالیٰ عنہ بہر معروف و سری معروف دے بیخود سری جند حق میں گن جنید باصفا کے واسطے ولادت شریف: آپ کی ولادت تقریباً ۱۵۵ھ میں بغداد شریف میں ہوئی۔ اسم مبارک: آپ کا نام نامی واسم گرامی سرّالدین اور رکنیت ابوالحسن ہے۔ اور مشہور نام سری [1]سقطی [2]ہے[3]۔ ابتدائی حالات: آپ سے لوگوں نے دریافت کیا کہ ابتدائے حالات طریقت سے کچھ آگاہ فرما...