حضرت شیخ محمد بن اسماعیل بخاری المشہور امام بخاری  

حضرت الاسلام محمد بن اسماعیل بخاری

حضرت الاسلام محمد بن اسماعیل بخاری رضی اللہ عنہ ۱۹۴ھ    ۲۵۶ھ اسم گرامی محمد، کنیت ابو عبداللہ، لقب امام المحدثین، سید الفقہاء۔ سلسلۂ نسب یہ ہے محمد بن اسماعیل بن ابراہیم بن مغیرہ بن بردزبہ بخاری جعفی۔ آپ کے جدا اعلیٰ مغیرہ نے حاکم بخارا ایمان جعفی کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا اس لیےآپ کو جعفی کہا جاتا ہے۔ آپ کے ولادت شوال ۱۹۴ھ میں ماوراء النہر کے مشہور شہر بخارا میں ہوئی۔ والد اپنے زمانے کے بڑے محدث تھے جنہوں نے امام مالک، حماد بن زید...