حضرت خواجہ قطب الدین مودود چشتی
مشائخ کبار کے سردار، نامور و مشہور اولیا کے بادشاہ مخلوق میں خدا کا سایہ، حق تعالیٰ کی ایسی تلوار جو حق کے ساتھ گویا ہوتی ہے خواجہ قطب الحق والدین رب دوجہاں کی عنایت و مہربانی کے ساتھ مخصوص، فقراء و مساکین کے خاتم اولیاء کے تاج اصفیا کے سلطان خواجہ مودود چشتی قدس سرہ ہیں جن کی فرمانبرداری کا حلقہ تمام مشائخ وقت اپنے کانوں میں ڈالے ہوئے تھے اور جن کے حکم پر برگزیدہ علما کے سر تسلیم خم تھے جملہ اہل کمال آپ کی انتہا درجہ کی تعظیم اور حد سے زیادہ تکر...