حضرت سید غلام حیدر علی شاہ  

حضرت سید غلام حیدر علی شاہ

حضرت سید غلام حیدر علی شاہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ امام عرفاء حضرت پیر سید غلام حیدر شاہ ابن سید جمعہ شاہ ۳ صفر ،۲۶اپریل (۱۲۵۴ھ؍۱۸۳۸ئ) کو جلال پور میںرونق افزائے دار دنیا ہوئے ، آپ کا سلسلۂ نسب دسویں پشت میں حضرت سید مخدوم جہانیاں سے جا ملتا ہے ۔ آ پ کی والدہ ماجدہ بری عبادت گزار اور صالحہ خاتون تھیں ، آ پ خود فرمایا کرتے تھے کہ ہماری والدہ بابا فرید الدین گنجشکر کی والدہ کی مانند تھیں ، جنہوں نے ابتداء ہی سے اپنے لخت جگر کو نماز روزہ کا پابند ...