حضرت علامہ بہاءُ الدین محمد جلال الدین اودھی
حضرت علامہ بہاءُ الدین محمد جلال الدین اودھی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ صحراے تصوف کے شیر تکلف و بناوٹ سے عاری مولانا جلال الملۃ والدین اودھی رحمۃ اللہ علیہ ہیں جو زہد و ورع اور ترک و تجرید کے ساتھ اول آخر تک موصوف رہے آپ نے تمام دنیاوی تعلقات دفعۃً ترک کر دئیے اور دنیا کے غوغا سے عاجز آکر گوشہ نشینی اختیار کی اور خدا کی عبادت سلطان المشائخ کی محبت میں مشغول ہوئے آپ اودھ کے اکثر یاروں سے اراد...