حضرت مولانا یعقوب چرخی  

حضرت مولانا یعقوب چرخی

حضرت مولانا یعقوب چرخی رحمتہ اللہ آپ دراصل چرغ کے رہنے والے ہیں"جو کہ غزنی  کے دیہات میں سے ایک گاؤں ہے۔آپ حضرت خواجہ علاؤ الدین عطار کے اصحاب میں سے  ہیں۔خواجہ بزرگ کی وفات کے بعد خواجہ علاؤ الدین علیہ الرحمۃ کی صحبت میں رہے ہیں۔آپ سے منقول ہے کہ میں خواجہ بزرگ علیہ الرحمۃ کی خدمت میں جب اول  بار ہی پہنچا" تو التماس کی کہ مجھےقبول فرمادیں۔آپ نے فرمایا کہ ہم خود کچھ کام نہیں کرتے ۔آج رات کو دیکھتے ہیںاگر تم کو قبول  کرلیا تو ہ...