حضرت خواجہ عبدالرحمن سر ہندی  

حضرت خواجہ عبدالرحمن سر ہندی

حضرت خواجہ عبدالرحمن سر ہندی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی شیخ احمد فاروقی سر ہندی ؒ کے خانوادہ سے تعلق رکھنے والی وہ پہلی شخصیت جو سندھ آکر رہائش پذیر ہوئی اور جس سے سر ہندی مجددی سلسلہ کو سندھ میں فروغ حاصل ہوا و ہ حضرت خواجہ عبدالرحمن سر ہندی کی ذات گرامی ہے۔ آپ کے والد گرامی کانام خواجہ عبدالقیوم سر ہندی تھا، آپ کا سلسلہ نسب صرف نو (۹) واسطوں سے حضرت امام ربانی سے اور اکتالیس (۴۱) واسطوں سے امیر المومنین خلیفہ المسلمی...